کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ کے تحت ہونے والے نرسز کا دھرنا کراچی پریس کلب پر جاری رہا اور کراچی کی تمام ہسپتالوں کی نرسز کراچی پریس کلب پر دھرنے میں شریک ہو کر اپنے حقوق کی حاصلات کے لیے اپنی جدوجہد کو تیز کیا، آج محکمہ صحت کی طرف سے سیکریٹری صحت کے نمائندوں دادلو زہرانی اور نسیم الدین میرانی نے دھرنے میں آ کر مذاکرات کیے جس پر ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ کی قیادت نے اپنا دو ٹوک موقف رکھا کہ ہمارے مسائل حل کرنے کا نوٹیفکیشن جب تک نہیں دیا جائے گا تب تک احتجاجی دھرنا ختم نہیں کیا جائے گا کیونکہ ہر مرتبہ ہم محکمہ صحت پر بھروسہ کر کے دھرنا ختم کر دیتے ہیں اور پھر وہی ہوتا کہ سالوں ہمیں اپنے حقوق لیے خوار کیا جاتا ہے اور ہماری نہیں سنی جاتی، ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ کی قیادت اپنی نرسز کی ساتھ سنجیدہ ہے اور نوٹیفکیشن کے بغیر احتجاجی دھرنا ختم نہیں ہوگا۔