Home / اہم خبریں / پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹو گرافرز کے وفد کا دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ کا دورہ

پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹو گرافرز کے وفد کا دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ کا دورہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹو گرافرز کے ایک وفد نے صدر محمد جمیل کی قیادت میں دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ کا دورہ کیا اس موقع پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے اسسٹنٹ سیکریٹری شاہد غزالی بھی ہمراہ تھے۔ پیپ کے صدر محمد جمیل محمد بیگ سلطان چاکی اور شارق حسین نے دعوت اسلامی کے مجلس شوری کے حاجی امین عطاری کو گلدستہ پیش کیا۔ میڈیا سیل کے انچارج شجاعت قادری اور محمود قادری نے وفد کو دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا۔ پی ایف یو جے کے اسسٹنٹ سیکریٹری شاہد غزالی اور پیپ کے صدر محمد جمیل نے دورے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دین کی خدمت اور مذہبی تعلیمات کی آگاہی میں دعوت اسلامی کا کردار قابل تحسین ہیں۔ شجاعت عطاری نے وفد کے اراکین کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دین کی خدمت میں ہمیں میڈیا کا تعاون درکار ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ ای اسپورٹس 2026 کے کوالیفائنگ راؤنڈز کا آغاز کراچی کی جامعات میں مقابلے شروع

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ حکومت کی جانب سے سندھ ای اسپورٹس 2026 کے کوالیفائنگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے