کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے عالمی ریکارڈ قائم کر نے والے اور یورپ، جنوبی امریکا افریقہ کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے کوہ پیما اسد علی میمن کی ملاقات۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور کسی بھی ایشیائی کوہ پیما کی جانب سے 20 گھنٹوں میں افریقہ کی بلند ترین چوٹی سر کرنے کا عالمی ریکارڈ بنانے والے اسد علی میمن کے درمیان بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما اسد علی میمن کا نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ دنیا کے سات براعظموں کی سات بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے کی خواہش ہے، 2022 میں شمالی امریکا کی بلند ترین چوٹی سر کروں گا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوہ پیما اسد علی میمن کے جذبے کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ سندھ میں نوجوان اس طرح کے مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔ میری نیک خواہشات اور مکمل سپورٹ آپ کے ساتھ ہیں، ملک کو قوم کا نام خوب روشن کریں۔۔