تازہ ترین
Home / اہم خبریں / تورغر دریائے سندھ میں پانی کی سطح کم ہوتے ہی عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ جب تک پل نہیں بن جاتا تب تک مختلف مقامات پر چیئر لفٹ لگائی جائیں۔ اہلیان تورغر

تورغر دریائے سندھ میں پانی کی سطح کم ہوتے ہی عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ جب تک پل نہیں بن جاتا تب تک مختلف مقامات پر چیئر لفٹ لگائی جائیں۔ اہلیان تورغر

تورغر (رپورٹ: عتیق سلیمانی) تورغر دریائے سندھ میں پانی کی سطح کم ہوتے ہی دریا کے کنارے کیچڑ بن جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے دریا کی دوسری طرف بسنے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس موسم میں دریا کی دوسری طرف رہنے والے افراد میں سب سے زیادہ مشکلات اسکول کے طلباء، خواتین اور مریضوں کو درپیش ہوتی ہیں جو اس کیچڑ پر چلنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ ہائیر سکینڈری اسکول نیوکلے حسن زئی اور ہائی اسکول بمبل اکازئی کے بچوں کو بھی اس موسم میں سفری مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ اسی طرح بی ایچ یو ڈاما موگٹ جانے والے مریضوں کو بھی کیچڑ پر سے لے جانا ہوتا ہے۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر، عدالت اور بازار آنے جانے والوں کو بھی مشکلات درپیش ہوتی ہیں۔ تورغر میں دریا پر پل نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال اس موسم میں متعدد قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں۔ اہل علاقہ نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک پل نہیں بن جاتا تب تک مختلف مقامات پر چیئر لفٹ لگائی جائیں تاکہ دریا عبور کرنے میں آسانی ہو۔ عوام کا مزید کہنا ہے کہ تورغر کی پسماندگی کی مثال پورے پاکستان میں کہیں نہیں ملتی مگر بد قسمتی سے تورغر کی طرف کسی کی توجہ نہیں ہے۔ تورغر ایک حسین علاقہ ہے حکومت وقت اس پر توجہ دے کر عوام کو سہولیات فراہم کرے۔ تاکہ تورغر کے مجبور عوام کو بھی اپنی دہلیز پر بنیادی سہولیات میسر ہوں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے