تازہ ترین
Home / اہم خبریں / قرآن پاک کی بے حرمتی کبھی برداشت نہیں کریں گے۔ ذمہ داروں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ جماعت اہلسنت حسينی جماعت و تنظیم اصلاح الفقراء حسینی نقشبندی ضلع دادو

قرآن پاک کی بے حرمتی کبھی برداشت نہیں کریں گے۔ ذمہ داروں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ جماعت اہلسنت حسينی جماعت و تنظیم اصلاح الفقراء حسینی نقشبندی ضلع دادو

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) جماعت اہلسنت حسينی جماعت اور تنظیم اصلاح الفقراء حسینی نقشبندی ضلع دادو کے صدر علامہ علی حسن پہنور حسینی حافظ محمد نواز سولنگی حافظ دلدار چانڈیو، حافظ گدا حسین چانڈیو، حافظ شوکت علی پنہور حسینی، حافظ طالب حسین چانڈیو، حافظ شفیق الرحمن قمبرانی و دیگر کی جانب سےاحتجاجی مظاھرہ اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قمبر ضلع کے خیرپور جوسو میں قرآن پاک پر گولیاں چلانے ناری فہمیدہ سیال، نوجوان ناظم جوکھیو، پروفیسر زین العابدین سوڈہر کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں، قمبر ضلع میں پی پی رہنما گہنوار اسران و دیگر کی جانب سے قرآن پاک پر گولیاں چلا کر قرآن پاک کی گستاخی کی ہے ظالموں کے خلاف اس وقت تک کیس درج نہیں ہو سکا واقعے کا کیس درج کر کے زمہ داروں کو گرفتار کیا جائے جبکے قتل ہوئے ناظم جوکھیو اور پروفیسر زین العابدین سوڈہر کے قاتل گرفتار کیے جائیں دوسری جانب پورے سندھ میں احتجاج کیا جائے گا انہوں نہ کہا کہ افسوس کہ سندھ میں گستاخوں کے خلاف کارروائی نہیں ہو رہی، حکومت سندھ امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، میہڑ سمیت پورے ملک میں بدامنی بڑھ گئی ہے حکومتی ادارے قاتل ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کر رہے انہوں نہ کہا کہ قرآن کے جو حقیقی وارث ہیں وہ ہیں جھوٹے دعوے کرنے والے اپنہ قبلہ درست کریں ہم حسینی جماعت اور لبیک یا رسول اللہ کہنے والے اپنی جانوں کی قربانیاں دے سکتے ہیں مگر قرآن پاک کی بے حرمتی کبھی برداشت نہیں کریں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

محرم الحرام کے دوران امن، بین المسالک ہم آہنگی اور شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، محمد احسن ناغڑ

حیدرآباد، (اسٹاف رپورٹر) استحکام پاکستان آرگنائزیشن (آئی ایس پی او) کے چیئرمین محمد احسن ناغڑ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے