Home / اہم خبریں / سندھ کے نامور ادیب، مترجم، مصور، شاعر، تعلیمی ماہر م ن محزون (محمد نواز محزون بھٹی) کو بچھڑے 26 برس مکمل ہوگئے

سندھ کے نامور ادیب، مترجم، مصور، شاعر، تعلیمی ماہر م ن محزون (محمد نواز محزون بھٹی) کو بچھڑے 26 برس مکمل ہوگئے

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) سندھ کے نامور ادیب، مترجم، مصور، شاعر، تعلیمی ماہر م ن محزون (محمد نواز محزون بھٹی) کو بچھڑے 26 برس مکمل ہوگئے ہیں سندھی ادبی سنگت شاخ میہڑ کی جانب سے م ن محزون کی برسی کے موقع پر ادیبوں، شاعروں اور صحافیوں کی جانب سے نامور ادیب، شاعر عبد مگسی، ساس کے مرکزی پریس ترجمان آزاد انور کانڈھڑو، سید غلام حسین شاہ، طاہر محزون، منظور مہیسر، سائین اعجاز مہیسر، عباس سوڈہر، ماجد پنہور، احمد خان چانڈیو و دیگر کی قیادت میں م ن محزون کے مزار پر حاضری اور پھولوں کی چادر چڑھائی مختصر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ م ن محزون خلیل جبران کو سندھی میں متعارف کرنے والا ادیب تھا وہ بہترین ترجمہ نگار، کہانی کار استاد تھے م ن محزون سندھی ادب میں ہمیشہ زندہ رہے گا انہوں نے کہا کہ افسوس سندھ حکومت سمیت محکمہ ثقافت میں م ن محزون کو بھولا دیا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ م ن محزون کے پورے مواد کو چھاپا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے