Home / اہم خبریں / میرپورخاص ضلع میں آج الٹی گنگا بہ گئی، دو شوہر بیویوں کے ظلم کا شکار ایک لاک اپ ہوگیا ایک سسرالیوں کے سخت تشدد کے بعد ہسپتال پہنچ گیا

میرپورخاص ضلع میں آج الٹی گنگا بہ گئی، دو شوہر بیویوں کے ظلم کا شکار ایک لاک اپ ہوگیا ایک سسرالیوں کے سخت تشدد کے بعد ہسپتال پہنچ گیا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص ضلعی میں آج الٹی گنگا بہ گئی، دو شوہر بیویوں کے ظلم کا شکار ایک لاک اپ ہوگیا ایک سسرالیوں کے سخت تشدد کے بعد ہسپتال پہنچ گیا۔ میرپورخاص شوگر مل کے قریب گاؤں طاہر ہوٹل کا رہائشی دوست علی پھنور کو بیوی سے جگھڑا کرنے کے الزام میں سسرالیوں نے سخت تشدد کرکے ہسپتال پہنچا دیا جبکہ دوسرے واقعے میں جھڈو کی رہائشی نصیباں نے اپنے شوہر سلیمان راہموں کو ان پر تشدد کرنے کی، دھمکیاں دینے کا مقدمہ جھڈو تھانے میں درج کروا کر گرفتار کروادیا، جھڈو پولیس کا کہنا ہے کے سلیمان راہموں چور ہے علاقے میں سولر پلیٹ اور بیٹریاں چوری کرنے میں پہلے سے گرفتار تھا، اس کی بیوی نصیباں نے ان پر تشدد کرنے کا ایک اور مقدمہ درج کروایا ہے، ملزم پر بیوی بچوں پر تشدد کا الزام ہے، دوسرے واقعے میں سسرالیوں کے ہاتھوں تشدد کا شکار سول ہسپتال میں داخل دوست علی پھنور پر بھی بیوی کو تشدد کرنے کا الزام ہے، دونوں واقعیات میں پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے