تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کورونا ویکسی نیشن مہم۔ شہریوں کوکم سے کم دورانیہ میں ویکسن کی سہولت فراہم کی جائے کمشنر کراچی کی ہدایت

کورونا ویکسی نیشن مہم۔ شہریوں کوکم سے کم دورانیہ میں ویکسن کی سہولت فراہم کی جائے کمشنر کراچی کی ہدایت

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کمشنر کراچی نوید احمد شیخ کی زیر صدارت اجلاس میں حکومت سندھ کی جانب سے جاری کورونا ویکسی نیشن مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ویکسی نیشن سینٹرز پر انتظامات کو بہتر بنایا جائے گا۔ ویکسی نیشن سینٹرز کی تعداد میں ہر ممکنہ طور پر اضافہ کیا جائے گا ویکسی نیشن سینٹرز پر عملہ کی کمی دور کی جائے گی اور ویکسن کی فراہمی اور تقسیم کا نظام بہتر بنایا جائے گا کوشش کی جائے گی کہ شہریوں کو کم سے کم دورانیہ میں ویکسن کی سہولت میئسر آے۔ اجلاس میں پارلیمانی سیکریٹری برائے ہیلتھ رکن صوبائی اسمبلی قاسم سراج سومرو، ایڈیشنل کمشنر کراچی اسد علی خان، تمام ڈپٹی کمشنرز تمام ضلعی ہیلتھ افسران ڈائریکٹر ہیلتھ حکومت سندھ اور دیگر افسران کی اجلاس میں شرکت۔ کمشنر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ ہیلتھ افسران منصوبہ بندی کے ساتھ کام کریں مربوط کوششیں کرکے شہریوں کے لئے آسانی پیداکریں۔ کم سے کم دورانیہ میں ویکسن کی سہولت فراہم کریں۔ یقینی بنائیں کہ سینٹرز پر ویکسن اور ضروری عملہ کی کمی نہ ہو ضرورت کے مطابق سینٹرز پر ویکسن اور عملہ دستیاب ہو۔ ڈپٹی کمشنرز خود نگرانی کریں اور سینٹرز کا دورہ کریں اجلاس میں ویکسی نیشن سینٹرز پر مشکلات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی ہیلتھ افسران نے انتظامات اور طریقہ کار کے بارے میں اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز اور ہیلتھ افسران کو ہدایت کی کہ وہ مربوط کوششوں سے انتظامات کو بہتر بنائیں یقینی بنائیں کہ شہریوں کو آسانی ہو۔ بعد ازاں کمشنر کراچی نوید احمد شیخ نے پارلیمانی سیکریٹری برائے ہیلتھ ایم پی اے قاسم سراج سومرو کے ہمراہ عمر شریف پارک واقع نزد ضیاالدین ہسپتال کلفٹن پر موبائل ڈسپینسری کا معائنہ کیا اور موبائل ڈسپینسری میں ویکسی نیشن کی سہولت کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے کمشنر کو موبائل ڈسپنسری میں ویکسی نیشن کی سہولت کی فراہمی کے بارے مین تفصیلات سے آگاہ کیا۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے