Home/اہم خبریں/پی پی پی کے تین کارکنان میرے اور میری اہلیہ کے جانی دشمن بن گئے ہیں۔ نوجوان سماجی رہنما سمیت سنگھ کی ایوان صحافت میرپورخاص میں پریس کانفرنس
پی پی پی کے تین کارکنان میرے اور میری اہلیہ کے جانی دشمن بن گئے ہیں۔ نوجوان سماجی رہنما سمیت سنگھ کی ایوان صحافت میرپورخاص میں پریس کانفرنس
میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص کے علاقے واپڈا ایل بی او ڈی کالونی کے رہائشی نوجوان سماجی رہنماء سمیت سنگھ نے ایوان صحافت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پی پی پی کا کارکن ریلوے کالونی اولڈ لوکو کا رہائشی وکی پنڈت، جے راج ولد داس گسر اور مارواری جماعت کا مکھی میر چند جاجھوٹ میری اور میری بیوی کے جانی دشمن بن چکے ہیں، انہوں نے بتایا کہ انہوں نے محبت کی شادی ورشا زوجہ دلیپ داس سے کی اس کے بعد ان لوگوں نے میری ساس سسر کو مس گائیڈ کرکے میرے خلاف ٹاؤن تھانے میں جھوٹا مقدمہ درج کروایا جو میری بیوی کے بیان کے بعد ختم ہوگیا تھا، جس کے بعد میں نے حراسمنٹ کی درخواست بھی دی تھی، اب پی پی پی کے کارکن وکی پنڈت، جے راج اور میر چند مجھے محلے سے برادری سے نکالنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں مجھے جھوٹے کیسز میں ملوث کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ وکی پنڈت نے پی پی پی کے مقامی قائدین کے نام پر علاقے میں بلیک میلنگ کا بازار گرم کیا ہوا ہے اپنی برادری سمیت ہماری برادری پر ظلم کر رہا ہے اور پی پی پی جماعت کا نام علاقے میں بدنام کر رہا ہے، متاثرہ شخص نے ڈی آئی جی، ایس ایس پی میرپورخاص اور پی پی پی کے مقامی پارٹی عہدیداران سے وکی پنڈت اور دیگر کے خلاف کاروائی اور انہیں اور ان کی بیوی کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔