Home / اہم خبریں / پی ڈی ایم میں گیارہ لوگ تھے اب ایک اور ایک گیارہ رہ گئے، سندھ کے معاشی دہشتگرد بلاول بھٹو زرداری ہیں۔ قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ

پی ڈی ایم میں گیارہ لوگ تھے اب ایک اور ایک گیارہ رہ گئے، سندھ کے معاشی دہشتگرد بلاول بھٹو زرداری ہیں۔ قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) انسداد دہشتگردی عدالت سینٹرل جیل میں قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا آج ایک بار پھر سیاسی دہشتگرد کو عدالت پیش ہونا پڑا، سندھ کے معاشی دہشتگرد بلاول بھٹو زرداری ہیں جنہوں نے 13 سالوں میں سندھ کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے، ثابت ہوگیا آج سندھ میں بادشاہت قائم ہے، عدلیہ پر اعتماد ہے، خود کو بے قصور ثابت کریں گے پیپلز پارٹی مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، حلیم عادل شیخ نے کہا کل کراچی میں ایک پنڈال سجایا گیا، پہلے جو پی ڈی ایم تھی اب صرف ڈی ایم یا ڈیزل موومنٹ رہ گئی ہے، جب کوئی ڈیزل ڈلوا دیتا ہے تو مولانا صاحب باہر آجاتے ہیں، اکیلے عمران خان نے پوری اپوزیشن کو لائن پر لگا دیا ہے، پی ڈی ایم میں گیارہ لوگ تھے اب ایک اور ایک گیارہ رہ گئے۔

 

نواز شریف قابل شرم شخصیت بن چکے ہیں، کل نواز شریف کی تقریر بھارتی ٹی وی نے دکھائی، جب نواز شریف یہاں تھے تب بھی اور لندن جاکر بھی افواج پاکستان کے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں، نواز شریف کی پوری جماعت ملک دشمن بن کر سامنے آچکی ہے، ن لیگ میں آر ایس ایس کا نظریہ داخل ہوچکا ہے، شہباز شریف بتائیں کراچی والا کیا قصور ہے؟ آپ کی حکومت نے شہر کے لئے کیا کیا؟ شہباز شریف کو آنسو بہانے کے بجائے نالوں پر کام کرنا چاہیئے تھا، وزیراعلیٰ سندھ نے کل کھلی کچہری کے نام پر بند کچہری لگائی، اے سی اور پولیس کی گھیرے میں بند کچہری لگائی گئی عام آدمی کو کھلی کچہری میں جانے کی اجازت نہیں تھی، وزیر اعلیٰ عوام میں جائیں تو عوام انڈوں سے استقبال کریں گے، کراچی کے نمائندے ہم ہیں ہم کراچی کو روشنیاں کو شہر بنا رہے ہیں، وزیراعلیٰ نے تو کراچی کو گینگ وار دیا ہے، این ایف سی ایوارڈ کے تحت آپ کو پیسے مل جاتے ہیں، 8900 ارب روپے پچھلے برس آپ کو ملے، وزیر اعلیٰ بتائیں کہاں لگے وہ پیسے؟ سندھ میں کونسی ترقی ہوئی؟ عمران خان نے تو اپنی حکومت کی تین سالہ کارگردگی عوام کو دکھا دی ہے۔

 

آپ بتائیں آپ کی کیا کارگردگی ہے 13 سالوں میں سندھ کی عوام کو کیا دیا ہے؟ بڑی اسکرین لگا کر دکھائیں کراچی میں کچرے کے ڈھیر لگے ہیں، اومنی گروپ کے غلام وزیر اعلیٰ کو جواب دینا پڑے گا، کراچی میں نلکے کے بجائے ٹینکرز کے ذریعے پانی مل رہا ہے، سندھ میں اسکول بند ہیں لیکن جلسے چل رہے ہیں، وزیر اعلیٰ کے ساتھ سیلفیاں بن رہی ہیں بلاول کا جلسہ چل رہا ہے، فیکٹری میں لوگ جل رہے تھے اور پیپلز پارٹی کا جلسہ جاری تھا، جیل کا نظام خراب ہے، جب بہت سارے وی آئی پیز جیل جائیں گے تو خود نظام بہتر ہوجائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ہل پارک پر تعمیراتی کام روک دیا گیا، میئر کراچی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہل پارک کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے