Home / اہم خبریں / شائقین کی بھرپور سپورٹ نے کشمیر پریمیئرلیگ کو کامیاب بنایا۔ ارشد خان تنولی اونر مظفرآباد ٹائیگرز

شائقین کی بھرپور سپورٹ نے کشمیر پریمیئرلیگ کو کامیاب بنایا۔ ارشد خان تنولی اونر مظفرآباد ٹائیگرز

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کشمیر پریمیئرلیگ کے پہلے ایڈیشن کا میلہ کامیابی سے مظفرآباد میں سجا۔ چھ ٹیموں کے افتتاحی ایڈیشن میں شاہد آفریدی کی راولا کوٹ اور محمد حفیظ کی مظفرآباد ٹائیگرز فائنل میں پہنچے۔ جہاں راولاکوٹ نے سات رنز سے کامیابی سمیٹ کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

حتمی ٹاکرے میں مظفرآباد کا پلڑا بھاری لیکن جیت ان کا مقدر نہ بن سکی۔ ٹیم کے اونر ارشد خان تنولی کا کہنا ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔ جب دو ٹیمیں کھیلتی ہیں تو ایک نے ہی جیتنا ہوتا ہے۔ ہم دوسرے روز پر رہے۔ ہمیں ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم میں شمار کیا جارہا تھا۔ فائنل میں کچھ غلطیاں ہوئیں۔ ان پر ورک آؤٹ کریں گے۔ ہمت نہیں ہاریں گے۔ اور محنت کرکے دوبارہ میدان میں اتریں گے۔ اور ہوم گراؤنڈ پر انشاءاللہ سیزن ٹو کا ٹائٹل جیتیں گے۔

مظفرآباد ٹائیگرز کے اونر کا یہ بھی کہنا ہے کہ کشمیر پریمیئرلیگ سے ہمارا اولین مقصد وہ پورا ہوا۔ ہم نے کشمیر کا مثبت پیغام پوری دنیا میں پہنچایا۔ لیگ کے میچز پوری دنیا میں دکھائے گئے، فینز نے بہترین کرکٹ کو خوب انجوائے کیا۔ ایونٹ کے کامیاب انعقاد سے اقوام عالم تک بات پہنچائی کہ لائن آف کنٹرول پر امن پسند لوگ رہتے ہیں جنہیں کرکٹ سے بے حد محبت ہے اور وہ انٹرنیشنل اسٹارز کو یہاں ان ایکشن دیکھنا چاہتے ہیں۔ ارشد خان تنولی نے سپورٹ کرنے اور لیگ کو کامیاب بنانے پر شائقین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں ںے اپیل کی فینز کے پی ایل اور مظفرآباد ٹائیگرز کی سپورٹ جاری رکھیں۔ کیوںکہ فینز کے سپورٹ سے ہی حوصلہ بڑھتا ہے۔ انشاءاللہ آئندہ برس کشمیر پریمئر لیگ کا دوسرا ایڈیشن بھی کامیابی سے کرایا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اپ گریڈڈ “عوام ایکسپریس” کا پشاور میں افتتاح، جدید سفری سہولیات متعارف

پشاور، (نوپ نیوز) پاکستان ریلویز کی جانب سے اپ گریڈڈ “عوام ایکسپریس” کا باقاعدہ افتتاح …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے