تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کا معروف مزاح نگار و دانشور انور مقصود کا تھیٹر پلے ”ساڑھے چودہ اگست“ منعقد کرنے کا اعلان

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کا معروف مزاح نگار و دانشور انور مقصود کا تھیٹر پلے ”ساڑھے چودہ اگست“ منعقد کرنے کا اعلان

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور کوپے کٹس کے مشترکہ تعاون سے معروف مزاح نگار و دانشور انور مقصود کے تھیٹر پلے ”ساڑھے چودہ اگست“ سے متعلق پریس کانفرنس آڈیٹوریم ٹو میں منعقد کی گئی جس میں مزاح نگار و دانشور انور مقصود، صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، ہدایت کار داور محمود اور سی ای او آئی ٹیکنالوجی گروپ آف کمپنیز سلمان حسین موجود تھے۔ اس موقع پر معروف مزاح نگار و دانشور انور مقصود نے کہا کہ دو ہزار گیارہ میں ہم نے پونے چودہ اگست کیا، لوگوں نے کہا کہ چودہ اگست کیوں نہیں، میں نے کہا کہ جس دن چودہ اگست ہوگی تب اعلان کر دیں گے، تین سال بعد سوا چودہ اگست لکھا یہ اسی سلسلے کی آخری کڑی ساڑھے چودہ اگست ہے، تھیٹر پلے کی کہانی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انور مقصود نے کہا کہ اس کھیل میں ایک شخص نے قائداعظم اور گاندھی پر مقدمہ دائر کیا ہے کہ تقسیم کے بجائے اگر یہ ایک ہی ریاست رہتی تو کتنا اچھا ہوتا۔ پلے میں یہی پیغام دیا جائے گا کہ کیا قائد ٹھیک تھے یا گاندھی۔

مزید پڑھیں: ڈیرہ غازی خان میں واپڈا کی نااہلی نے ایک مزدور کی جان لے لی
https://www.nopnewstv.com/wapda-incompetence-in-dgk

انہوں نے بتایا کہ آپ عید کے بعد آرٹس کونسل کراچی میں یہ کھیل دیکھ سکیں گے، داور محمود بہت اچھے ہدایت کار ہیں، میری شرط ہے کہ میرا کوئی فقرہ یا جملہ تبدیل نہیں ہوگا، میرا دل کہہ رہا ہے کہ یہ کھیل آپ سب کو اچھا لگے گا، گزشتہ تھیٹرز میں نئے فنکاروں کو مواقع دیے گیے، آج وہی فنکار ٹی وی ڈراموں میں بڑے فنکار بن چکے ہیں، صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہا کہ کووڈ کی وجہ سے جہاں تمام سرگرمیاں متاثر ہوئیں وہاں اس کا ثقافت پر بھی بہت اثر پڑا، انور مقصود کا تھیٹر پونے چودہ اگست پورے پاکستان میں سپر ہٹ رہا، پھر سوا چودہ اگست اس سلسلے کا حصہ تھا، اب ساڑھے چودہ اگست اسی سلسلے کی آخری کڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انور مقصود کی شرط ہوتی ہے کہ آرٹس کونسل ہوگا تو وہ آئیں گے، آرٹس کونسل ثقافتی سرگرمیوں کو سپورٹ کرتا آرہا ہے، انہوں نے بتایا کہ اس تھیٹر سے ہونے والی تمام آمدنی سو فیصد فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال ہوگی، مجھے یقین ہے کہ گزشتہ تھیٹرز کی طرح ”ساڑھے چودہ اگست“ بھی سپر ہٹ رہے گا، کراچی کے بعد یہ کھیل اسلام آباد اور لاہور میں بھی دیکھایا جائے گا۔ ہدایت کار داور محمود نے کہا کہ انور مقصود ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں، ان کے ساتھ کام کرنے کا الگ ہی مزہ ہے میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے، امید ہے ہم عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ سلمان حسین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم انور مقصود کے ساتھ اسٹیج شیئر کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں، فن و ثقافت کے فروغ کے لیے جہاں تک ممکن ہوسکا ہم بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل انور مقصود دو کھیل ”پونے چودہ اگست“ اور سوا چودہ اگست تحریر کرچکے ہیں جس کے ہدایت کار داور محمود تھے اور تعاون آرٹس کونسل کراچی کا تھا، ”ساڑھے چودہ اگست“ ان ہی دونوں تھیٹر کا سیکوئل ہے، گزشتہ دونوں تھیٹرز کی طرح ساڑھے چودہ اگست پلے کی موسیقی عباس علی خان ترتیب دیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی انتقال کرگئے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے