تازہ ترین
Home / اہم خبریں / مسلسل چھٹی شکست نے کراچی کنگز کی پلے آف مرحلے میں رسائی مشکل بنا دی

مسلسل چھٹی شکست نے کراچی کنگز کی پلے آف مرحلے میں رسائی مشکل بنا دی

لاہور (اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے انیسویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 55 رنز سے ہرا دیا ہے۔ مسلسل چھٹی شکست کے باعث کراچی کنگز کی ٹورنامنٹ کے پلے آف مرحلے میں رسائی مشکل ہوگئی ہے۔ 194 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز ہی بنا سکی۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب شرجیل خان 14 رنز بناکر سلمان ارشاد کی گیند پر بین کٹنگ کو کیچ دے بیٹھے۔ دوسری وکٹ کے لیے بابر اعظم اور جوکلارک نے اگلے دس اوورز میں 60 رنز کی شراکت قائم کی تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ کپتان بابراعظم بھی 59 رنز اسکور کرکے سلمان ارشاد کا شکار بنے۔ ان کی اننگزمیں 6 چوکے شامل تھے۔ جو کلارک نے 26 رنز بنائے، اس شراکت داری کے ٹوٹنے کے بعد کراچی کنگز کا کوئی بھی بیٹر زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکا اور کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز ہی بناسکی۔ سلمان ارشاد اور وہاب ریاض نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کا کامیاب نوجوان پروگرام تاریخی کارنامہ ہے۔ رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر عمران علی شاہ
https://www.nopnewstv.com/prime-minister-youth-program

اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو پشاور زلمی سے ڈیبیو کرنے والے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث نے حضرت اللہ ززائی کے ہمراہ 97 رنز کی شراکت قائم کرکے پشاور زلمی کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ نوجوان وکٹ کیپر محمد حارث ایک اسکور کی کمی سے اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرسکے۔ وہ 27 گیندوں پر 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی بدولت 49 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر پویلین واپس لوٹے۔حضرت اللہ ززائی نے ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 52 رنز اسکور کیے۔ تیسرے نمبر پر میدان میں اترنے والے لیام لیونگ اسٹون چھ رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو تجربہ کار شعیب ملک اور بین کٹنگ نے 145 سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ سے بالترتیب 31 اور 26 رنز بناکر ٹیم کا مجموعہ 190 کے پار پہنچانے میں مدد کی۔ پشاور زلمی نے مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔ کرس جارڈن نے تین جبکہ قاسم اکرم، محمد نبی اور عمید آصف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے