Home / اہم خبریں / سندھ حکومت گورنر سندھ کے اٹھائے ہوئے نکات اور قانونی لوازمات کو مکمل کرتے ہوئے بل کو جلد قانون کی شکل دے گی۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس

سندھ حکومت گورنر سندھ کے اٹھائے ہوئے نکات اور قانونی لوازمات کو مکمل کرتے ہوئے بل کو جلد قانون کی شکل دے گی۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی یونین آف جرنلسٹس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سندھ اسمبلی سے منظور سندھ جرنلسٹس پروٹیکشن بل پر دستخط کرنے کے بجائے بل واپس سندھ اسمبلی کو بھیج دیا ہے۔ کے یو جے کے صدر اعجاز احمد اور جنرل سیکریٹری عاجز جمالی نے اپنے ایک بیان میں گورنر سندھ کے قدم کو مایوس کن قرار دیا ہے۔ گورنر سندھ نے بل پر اعتراض کیا ہے کہ سندھ جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن کے اخراجات کے بارے میں واضح نہیں۔ کے یو جے نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ سندھ حکومت گورنر سندھ کے اٹھائے ہوئے نکات اور قانونی لوازمات کو مکمل کرتے ہوئے بل کو جلد قانون کی شکل دے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے 6.4 ارب ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری درکار، پی آئی ڈی سی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پارٹنرز اِن ڈویلپمنٹ اینڈ کنسلٹنسی (پی آئی ڈی سی) کی نئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے