تازہ ترین
Home / Home / حالیہ بجٹ نے پوری قوم کو مایوس کیا ہے بلکہ اس بجٹ میں عوام پر ظلم وستم کے اقدامات کیے گئے ھیں۔ پیر واثق حسین شاہ ایڈووکیٹ

حالیہ بجٹ نے پوری قوم کو مایوس کیا ہے بلکہ اس بجٹ میں عوام پر ظلم وستم کے اقدامات کیے گئے ھیں۔ پیر واثق حسین شاہ ایڈووکیٹ

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) صدر پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کمالیہ پیر واثق حسین شاہ ایڈووکیٹ نے حالیہ بجٹ پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بجٹ نے پوری قوم کو مایوس کیا ہے بلکہ اس بجٹ میں عوام پر ظلم وستم کے اقدامات کیے گئے ھیں۔ پیر واثق حسین شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ کاشتکاران کو حکومت نے گندم و دیگر فصلوں کی بے وقعتی قیمت لگا کر ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ ان حکومتی ظالمانہ احکامات و اقدامات نے کاشتکاران کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ کاشتکاران اپنے احتجاجات اور مطالبات کے نتیجے میں بجٹ میں امید لگائے بیٹھے تھے کہ حکومت کاشتکاران کے لیے انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے کھاد بجلی اور زرعی ادویات میں ریلیف دے گی لیکن حکومت نے اپنے انتقامی کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے کاشتکاروں کو یکسر نظر انداز کیا ہے جو کہ ملکی معیشت کے لیے بہتر نہیں ھے کیونکہ کاشتکار معیشت کی ریڑھ کی ھڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ پیر واثق حسین شاہ ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ جو وزیر خزانہ صنعتکاروں اور سرمایہ داروں کے پریشر سے مزدور کی تنخواہ میں اضافہ نہ کر سکے اسے استعفیٰ دے کر ھالینڈ واپس چلے جانا چاھیے۔ مزدور کا 37 ھزار روپے میں گھر نہیں چلتا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کاشتکار، سرکاری ملازمین اور مزدور طبقہ کے ساتھ ہے۔ اس بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں معمولی اضافہ کر کے مذاق کیا گیا ہے۔ میرا مطالبہ ہے کہ مہنگائی کے تناسب سے گورنمنٹ فوری طور پر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشز میں 50 فی صد اضافہ کرے اور مزدور طبقہ کہ تنخواہ 37 ھزار سے بڑھا کر 50 ھزار کرے۔ پاکستان پیپلز پارٹی مزدورں کاشتکاروں اور ملازمین کی جماعت ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی انہیں اکیلا نہیں چھوڑے گی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

چیچہ وطنی کے زمیندار کی زمین پر بااثر افراد کا قبضہ،

 پولیس کی سرپرستی میں کارروائی، ایس ایچ او کی اپنی عدالت!   ساہیوال / چیچہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے