Home / اہم خبریں / مانسہرہ کے علاقے لساں نواب فیڈر پر بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ پھر سے شروع ہوگیا

مانسہرہ کے علاقے لساں نواب فیڈر پر بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ پھر سے شروع ہوگیا

مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) لساں نواب فیڈر پر بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ پھر سے شروع ہو گیا۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ بجلی کے بار بار آنے جانے سے الیکٹرانک اشیاء جل جاتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لساں نواب فیڈر پر آنکھ مچولی کا سلسلہ پھر سے شروع ہوگیا چند منٹوں میں بجلی درجنوں بار آتی اور جاتی ہے۔ بجلی کی آنکھ مچولی سے الیکٹرانک اشیاء جل جاتی ہیں اور بجلی سے منسلک کاروبار بھی شدید متاثر ہو رہا ہے۔ تاجر برادری اور عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ حکام بالا لساں نواب فیڈر پر بجلی کی آنکھ مچولی کا نوٹس لیں اور اسکو ختم کریں۔ فیڈر ذمہ داران کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ صارفین کو شیڈول لوڈشیڈنگ کے علاوہ بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں تاکہ شدید گرمی میں صارفین اور کاروباری طبقے کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ اگر لساں نواب فیڈر ذمہ داران کا قبلہ درست نہ کیا گیا تو عوام مجبوراً احتجاج کا راستہ اپنائیں گے اور اسکی تمام تر ذمہ داری ڈی سی مانسہرہ، واپڈا کے اعلیٰ افسران اور لساں نواب فیڈر انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: محکمہ زراعت نے آم کے باغبانوں کو مشینی طریقہ سے ملی بگ کے تدارک کی ہدایت
https://www.nopnewstv.com/the-department-of-agriculture-has/

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے