کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ الزام دیا جاتا ہے کہ سندھ حکومت کچھ نہیں کرتی، صحت کے شعبے میں سندھ حکومت کی کارکردگی منہ بولتا ثبوت ہے صحت کی سہولیات سے سندھ ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کے عوام استفادہ کر رہے ہیں وہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے بیرسٹر مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ بار بار سازش کے تحت کہا جاتا ہے کہ سندھ حکومت کچھ نہیں کرتی الزام لگتا ہے کہ ہم صرف سندھ کی بات کرتے ہیں لیکن گمبٹ اور این آئی سی وی ڈی پورے ملک کی خدمت کر رہے ہیں بلا تفریق ہم نے سب کا مفت علاج کیا ہے اور آئندہ بھی کرینگے ہم جو کرتے ہیں اس پر بات کرنا چاہتے ہیں لیکن جواب یہ نا آئے کہ تم چور ہو جواب یہ آئے کہ ہم یہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی میں ملک بھر کے مریضوں کا علاج مفت کیا جاتا ہے ضرورت کے پیش نظر این آئی سی وی ڈی حیدر آباد مٹھی سیہون لاڑکانہ گھوٹکی اور ٹنڈوالہیار و دیگر شہروں میں بھی بنایا گیا اب ان دور دراز علاقوں کے مریضوں کو کراچی آنا نہیں پڑتا وہ اپنے علاقوں میں ہی مفت اور بہترین علاج کی سہولت حاصل کرلیتے ہیں این آئی سی وی ڈی میں ملک بھر سے 58 لاکھ 56 ہزار سے زائد مریضوں کو مفت علاج کیا گیا ہے ان تمام مریضوں کا علاج سندھ کے پیسے سے ہوا گمبٹ میں ہم وفاق اور انسانیت کی خدمت کررہے ہیں پاکستان کا پہلا ادارہ گمبٹ ہسپتال ہے جو جگر گردے کی پیوندکاری کا کام کرتا ہے بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں فرشتے حکومت کررہے ہیں شوکت خانم ہسپتال میں مفت علاج نہیں ہوتا کراچی کے جناح ہسپتال کے سائبرنائف وارڈ میں کینسر کے مریضوں کا مفت علاج کیا جا رہا ہے 135 شہروں کے مریض کراچی اپنا علاج کروانے آتے ہیں 13 ہزار 75 مریضوں کا سائبرنائف کے زریعے مفت علاج کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد میں آپتھومالوجی ہسپتال میں شہریوں کا مفت علاج کیا جا رہا ہے۔ یہ اسٹیٹ آف دی آرٹ آنکھوں کا ہسپتال ہے آپ جاکر دیکھ سکتے ہیں آپتھومالوجی آنکھوں کے اسپتال کے لیے 37 کروڑ روپے کی گرانٹ دی گئی ٹراما سینٹر کے لیے دو ارب روہے رکھے گئے ایس آئی یو ٹی انسانیت کی خدمت میں کسی سے پیچھے نہیں ایس آئی یو ٹی کےلیے سندھ حکومت نے 6 ارب روپے کی گرانٹ دی اس سال ایس آئی یو ٹی کی گرانٹ میں ایک ارب کا اضافہ کیا گیا۔ ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ کا مقدمہ لڑتی ہے مردم شماری پر پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے تحفظات کا بھرپوراظہار کیا چینی۔ آٹا اسکینڈلز بنائے گئے کیا آپ نے کراچی کے لیے 11 سو ارب کا وعدہ پورا کیا؟ ملازمتیں دینے کا وعدہ پورا کیا ؟ جواب ہے نہیں۔ کراچی معیشت کا 70 فیصد روینیو دیتا ہے لیکن پی ٹی آئی حکومت کراچی کو مسلسل نظر انداز کررہی ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا بحریہ ٹاؤن کو ریگولائز سپریم کورٹ نے کیا بنی گالا کو سپریم کورٹ نے ریگولائزڈ کیا سندھ حکومت نے نہیں کیا حقائق جانینگے تو چیزوں کی اصلیت کا پتہ چل جائیگا سارے الزمات سندھ حکومت پر لگتے ہیں مگر تھوڑا سوچنے اور سمجھنے کی ضرورت ہے۔ آج دس سال بعد کہا گیا کہ کمرشلائزیشن غلط ہوئی اسلام آباد کی زرعی زمین پر بلند و بالا عمارتیں بن رہی ہیں۔ اسلام آباد کی زرعی زمینوں پر عمارتوں سے متعلق کوئی سوال نہیں کرتا؟ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ کی قوم پرست جماعتوں سے پہلے بھی بات کی اب بھی کرینگے مگر جب ملک کے خلاف نعرے بازی ہو اور املاک کو نقصان پہنچایا جاتا ہے تو قانونی کاروائی ہوگی۔ احتجاج سب کا حق ہے مگر قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے، نا انصافی کسی کے ساتھ نہیں ہوگی، پیپلز پارٹی افہام و تفہیم پر اور جمھوری رویوں پر یقین رکھتی ہے بحریہ ٹاؤن کے پیسے جو سپریم کورٹ نے کہے ابھی تک سندھ حکومت کو نہیں ملے جو کہ سندھ کے عوام کا پیسہ ہے اور وہ پیسے سندھ کا حق ہے سندھ کو ملنے چاہئیں۔