Home/اہم خبریں/آل پاکستان الفا ڈاج بال ٹورنامنٹ کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، ٹورنامنٹ 30 ستمبر سے کراچی کے الفا کالج میں کھیلا جائے گا۔ ڈائریکٹر کاشان اقبال
آل پاکستان الفا ڈاج بال ٹورنامنٹ کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، ٹورنامنٹ 30 ستمبر سے کراچی کے الفا کالج میں کھیلا جائے گا۔ ڈائریکٹر کاشان اقبال
کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی کے الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کے تحت ہونے والے آل پاکستان الفا ڈاج بال ٹورنامنٹ کا آغاز 30 ستمبر سے ہوگا جو فیڈریشن کی زیر نگرانی کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے آرگنائزنگ کمیٹی کے ڈائریکٹر کاشان اقبال اور صائمہ رضا نے بتایا کہ ٹورنامنٹ گزشتہ ماہ اگست میں ہونا تھا مگر کوویڈ اور لاک ڈاؤن کی ناقص صورتحال کے سبب ملتوی کرنا پڑا تھا ڈائریکٹر کاشان اقبال نے کہا کہ نئی تاریخ کے مطابق ٹورنامنٹ 30 ستمبر سے 3 اکتوبر تک کراچی کے الفا کالج میں منعقد کیا جائے گا ملک بھرُ سے ٹورنامنٹ میں مردو و خواتین کی آٹھ ٹیمیں شریک ہونگی صوبوں کی ٹیموں کے علاوہ کشمیر کی بھی ایک ٹیم کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ایونٹ میں بوائز اور گرلز کے مکس میچز بھی شامل ہونگے جو لیگ کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے، کاشان اقبال نے کہا کہ کورونا کی بندش کے سبب کھلاڑیوں کی ذہنی صلاحیتیں کافی متاثر ہوئی ہیں اس مشکل کیفیت سے نکلنے کیلئے ڈاج بال جیسے ٹورنامنٹ کا ہونا بے حد ضروری تھا اس گیم سے پلئرز کی نفسیاتی تربیت میں کافی مدد ملے گی۔
آرگنائزر صائمہ رضا نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے کالج میں منعقد ہونے سے اسٹوڈنٹس کو ایک اچھا ماحول ملے گا جس سے طلبا کی بہتر نشوونما کے ساتھ ساتھ ذہنی صلاحیتیں بھی اجاگر ہونگی آل پاکستان الفا ڈاج بال ٹورنامنٹ فیڈریشن کی زیر نگرانی ہو رہا ہے جس کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ سندھ ڈاج بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عابد نعیم اور سید سخاوت علی کے مطابق ٹورنامنٹ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جو مکمل ایس او پیز کے تحت کھیلا جائے گا ویکسینیشن پلئرز ہی ٹورنامنٹ میں شرکت کے اہل ہونگے ملک بھر سے ٹیمیں ستمبر کے آخر میں کراچی پہنچنا شروع ہوجائیں گی جس کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔