تازہ ترین
Home / اہم خبریں / خاتون سے اجتماعی میں ملوث نامزد ملزم جہانگیر جٹ ریکارڈ یافتہ نکلا

خاتون سے اجتماعی میں ملوث نامزد ملزم جہانگیر جٹ ریکارڈ یافتہ نکلا

لاہور (بیورو رپورٹ) لاہور کے علاقے چوہنگ میں خاتون سے اجتماعی میں ملوث نامزد ملزم جہانگیر جٹ ریکارڈ یافتہ نکلا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں خاتون سے 7 افراد کی اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ مقدمے میں نامزد ملزم جہانگیر جٹ ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا، ملزم کے خلاف اس سے قبل بھی سنگین مقدمات درج ہوچکے ہیں۔ پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ جہانگیر جٹ کے خلاف تھانہ ساندہ میں اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے۔ جہانگیر جٹ کے خلاف مقدمہ شہری کی مدعیت میں 23 مئی کو درج کیا گیا تھا ملزم نے مدعی مقدمہ کی دکان پر فائرنگ کی تھی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لوکل گورنمنٹ سے متعلق ورکشاپ میں نیشنل ینگ پارلیمنٹ کے وفد کی شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) لیگل رائٹس فورم کی خصوصی دعوت پر نیشنل ینگ پارلیمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے