Home / اہم خبریں / لاہور میں کیس لڑنے آنیوالا وکیل خود جعلی نکلا، وکلا نے منہ کالا کر دیا

لاہور میں کیس لڑنے آنیوالا وکیل خود جعلی نکلا، وکلا نے منہ کالا کر دیا

لاہور (بیورو رپورٹ) لاہور کی سیشن عدالت میں وکلا نے جعل سازی کیس میں ضمانت کے لیے آنے والے جعلی وکیل کا منہ کالا کر دیا۔ لاہور کی سیشن عدالت میں عبوری ضمانت کے لیے آنے والا جعلی وکیل علی عمار وکلا کے ہتھے چڑھ گیا جس کے بعد ایک خاتون وکیل نے کمرہ عدالت میں ہی اس کے چہرے پر سیاہی مل دی اور تھپڑ بھی مارے۔ ایڈیشنل سیشن جج نے ملزم علی عمار خان کی عبوری ضمانت میں 16 دسمبرتک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ تھیٹر فیسٹیول 2026 کا سکھر میں شاندار آغاز، 28 ستمبر تک 10 ڈرامے پیش کیے جائیں گے

سکھر، (اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور سکھر آرٹس کونسل کے اشتراک سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے