تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں جنگل کا قانون رائج ہے، ہر روز کئی گھرانے اجڑنا سوالیہ نشان، حکومت نام کی کوئی چیز باقی نہیں ہے۔ سمیع الحق سواتی

کراچی میں جنگل کا قانون رائج ہے، ہر روز کئی گھرانے اجڑنا سوالیہ نشان، حکومت نام کی کوئی چیز باقی نہیں ہے۔ سمیع الحق سواتی

 

کراچی (نوپ نیوز) جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے میڈیا کوآرڈینیٹر مولانا سمیع الحق سواتی نے کہا ہے کہ حکومت شہر قائد میں قاتلوں راہزنوں کو روکنے میں ناکام ہوچکی ہے پولیس اگر جرائم پیشہ عناصر سے ساز باز نہ کرے اور عدالتیں جرائم میں ملوث درندوں کو کیخلاف دور رس فیصلے دیتیں تو آج کراچی کے نوجوان ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں گاجر مولی کی طرح نہ کٹ رہے ہوتے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفد کے ہمراہ جے یو آئی ضلع سینٹرل کے سیکریٹری اطلاعات مولانا نورسلیم صابر سے ڈکیتی کی واردات میں جاں بحق انکے برادر نسبتی امان اللہ خان شہید کی تعزیت کے موقع پر کیا۔

مزید پڑھیں: سول سوسائٹی کے نمائندہ اجلاس میں کراچی سٹیزن کونسل کا قیام عمل میں آگیا۔ 17 رکنی رہیبر کمیٹی تشکیل۔ اعلامیہ
https://www.nopnewstv.com/the-karachi-citizens-council

اس موقع اس موقع پر پی ایس 122 کے سیکریٹری جنرل محمد شریف گبول، مولانا عبد العلیم ازہر، مولانا بختیار کاکڑ، مولانا عبدالرحمن ترندی، عیدا جان و دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں جنگل کا قانون رائج ہے، ہر روز کئی گھرانے اجڑنا سوالیہ نشان، حکومتی نام کی کوئی چیز باقی نہیں ہی، کراچی کے شہری مظلومیت اور بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں سنگین بدامنی کیخلاف عوام سراپا احتجاج ہیں، جے یو آئی رہنماؤں نے شہید امان اللہ کے درجات کی بلندی اور تمام پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان شیئرز مارکیٹ اپ ڈیٹ کرکٹ ٹیم کے ٹرائلز، 100 سے زائد نوجوان کرکٹرز کی شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان شیئرز مارکیٹ اپ ڈیٹ کے زیر اہتمام نئی کرکٹ ٹیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے