تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کاٹی کا ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی پر تشویش کا اظہار، جنوری میں 61 فیصد کمی سے معیشت کو نقصان پہنچے گا۔ صدر کاٹی سلمان اسلم

کاٹی کا ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی پر تشویش کا اظہار، جنوری میں 61 فیصد کمی سے معیشت کو نقصان پہنچے گا۔ صدر کاٹی سلمان اسلم

کراچی (نوپ نیوز) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر سلمان اسلم نے نئے سال کے آغاز پر ٹیکسٹائل برآمدات میں 61 فیصد کمی پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنوری کے ابتدائی 10 دنوں میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 29 کروڑ ڈالر کی کمی سے معیشت کو شدید نقصان پہنچے گا۔ جو تجارتی خسارے میں مزید اضافہ کا باعث بنے گا۔ صدر کاٹی نے وزیر خزانہ کی جانب سے برآمدی حجم میں کمی پر نوٹس لینے کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل شعبہ کو درپیش گیس اور بجلی سمیت تمام مسائل کا تدارک کیا جائے۔ سلمان اسلم نے کہا کہ پیداواری لاگت اور فریٹ چارجز میں خاطر خواہ اضافہ سے صنعتکار مشکلات کا شکار ہیں جبکہ منی بجٹ میں مزید نئے ٹیکسز کے خدشات سے برآمدی شعبہ دباؤ کا شکار ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں جنگل کا قانون رائج ہے، ہر روز کئی گھرانے اجڑنا سوالیہ نشان، حکومت نام کی کوئی چیز باقی نہیں ہے۔ سمیع الحق سواتی
https://www.nopnewstv.com/the-law-of-the-jungle ‎

حکومت صنعتکاروں کے خدشات کو فوری دور کرکے ایک واضح پالیسی کا اعلان کرے۔ صدر کاٹی نے مزید کہا کہ پیداواری لاگت میں کمی، گیس اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے بھی ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ سلمان اسلم نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر بروقت اقدامات نہ کئے گئے تو برآمدی شعبے کا حجم سال کے اختتام پر تشویشناک حد تک کم ہو جائے گا جو معیشت کیلئے سنگین مشکلات میں اضافہ کر دے گا۔صدر کاٹی کا کہنا تھا کہ حکومت صنعتکاری اور آمدنی میں اضافہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی 20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد روایتی حریف بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

دبئی، (نوپ انٹرنیشنل اسپورٹس) متحدہ عرب امارات میں ہونے والی 3 میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے