تازہ ترین
Home / افریقہ / افریقہ کے ملک زیمبیا میں ہیضے کی وبا پھیل گئی

افریقہ کے ملک زیمبیا میں ہیضے کی وبا پھیل گئی

لوساکا (نوپ نیوز) افریقہ کے ملک زیمبیا میں ہیضے کی وبا پھیل گئی۔ دارالحکومت لوساکا میں 61 افراد کی ہلاکت کے بعد گلیاں اور بازار سنسان ہو گئے۔ زیمبیا کے دارالحکومت لوساکا میں ہیضہ کی وبا کی وجہ سے شہر بند ہے۔ حکومت نے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں دے دی ہیں اور نئے تعلیمی سال کے آغاز میں تاخیر کر دی ہے۔ دکانیں کھولنے اور عوامی مقامات پر اکٹھا ہونے کی ممانعت کر دی گئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق گزشتہ برس ستمبر میں شروع ہوئی وبا سے اب تک تین ہزار کے لگ بھگ لوگ اس بیماری کا شکار ہو چکے ہیں۔

افریقہ کے ملک زیمبیا میں ہیضے کی وبا پھیل گئی- فائل فوٹو

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے