کراچی (رپورٹ: زیشان حسین) پی ڈے اے کے زیر اہتمام نمائش چورنگی پر سول سوسائٹی نے مقتول زینب کے ساتھ ہونے والے مبینہ زیادتی اور قتل کے خلاف ایک ساتھ آواز بلند کی. مقتول زینب کی یاد میں شمعیں بھی روشن کی گئی- پی ایس پی کے رہنما وسیم آفتاب نے کہا کہ قصور میں ہونے والے واقعے کوئی نئی بات نہیں ہے ہم سب آج یہاں بطور پاکستانی موجود ہیں جو اس واقعے کے بعد قصور میں احتجاج کے لئے نکلے ان کو جس بربریت کا نشانہ بنایا ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ پنجاب حکومت اس واقعے کے بعد مستعفی ہوجاتی لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بے ضمیروں کا ٹولہ پاکستان پر حکمران ہے کہ یہاں پر کتنا ہی بڑا ہی سانحہ ہوجائے یہ ٹس سے مس نہیں ہوتے لیکن میں یہ سمجھتا ہوں کہ ہم سب پاکستانیوں کو ایک ہونے کی ضرورت ہے اور ان سارے قاتلوں کو دہشتگردوں کو جنھوں نے پاکستان کے پر امن معاشرے کو تباہ کرنے کو کوشش کی ہے- اس موقع پر ہم سب پاکستانی ہیں ہم ایک زندہ قوم ہیں یہاں ہمراہ جمع ہونا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ بحیثیت قوم ہم زندہ ہیں اور انشاء الله ہم پاکستان کے لئے اس کے معاشرے کے لئے اس کے استحکام کے لئے اسی طرح کھڑے رہے گے- ہم دعا کرتے ہیں کہ الله تعالیٰ زینب کو جو ایک معصوم کلی تھی جو معصوم فرشتہ تھی وہ تو جنت کے باغوں میں ہی رہے گی الله تعالیٰ ان کے لواحقین کو صابر جمیل عطا فرمائے اور وہ سارے انسان نما حیوان جو پاکستان میں جہاں کہیں بھی رہتے ہیں الله تعالیٰ ان کے چہرے سے نقاب اٹھاۓ ان کو ایسی عبرتناک عذاب سے دوچار کر کہ آئندہ کسی کی جرأت نہ ہو- ایسا سنے میں آرہا ہے کہ کچھ لوگ پکڑے گئے ہیں تو میں یہ امید رکھتا ہوں کہ ہماری عدلیہ بھی مجرموں کو شک کا فائدہ نہ دے کہ جس کے نتیجے میں ہمارے معاشرے میں ہیجان برپا ہوجائے ایسے مجرمان کے لئے کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے ایسے مجرمان کو سر عام سر بازار ٹانگ دینا چاہیے جو انسان نما حیوان ہیں۔

بے ضمیروں کا ٹولہ پاکستان پر حکمران ہے یہاں پر کتنا ہی بڑا ہی سانحہ ہوجائے یہ ٹس سے مس نہیں ہوتے- رہنما پی ایس پی وسیم آفتاب فوٹو نوپ نیوز