اسلام آباد (اسپورٹس رپورٹر) راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) اور سیرینا ہوٹل کے زیر اہتمام کھیلوں کی کوریج سے وابستہ صحافیوں کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل تھے۔ رسجا کے صدر شاکر عباسی اور سیکرٹری شاہ خالد نے جڑواں شہروں میں کھیلوں کی کوریج سے وابستہ صحافیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، تقریب میں ورلڈ سپورٹس جرنلسٹ ڈے کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔ وزیر مملکت فرخ حبیب اور معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ سپورٹس پروموٹ ہوگی تو سپورٹس جرنلسٹ بھی پروموٹ ہوگا، چھوٹے جرنلسٹ کو ہمیں پروموٹ کرنا ہوگا، ہماری کوشش ہے کہ کم تنخواہوں والے جرنلسٹ کو گھر دئیے جائیں، وزیر اعظم صحافیوں کے مسائل سے باخوبی آگاہ ہیں، صوبوں کے ساتھ ملکر ملک گیر سطح کی کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا، اس ضمن میں مشاورت کا عمل جاری ہے۔ جمعہ کو سیرینا ہوٹل میں ورلڈ سپورٹس جرنلسٹ ڈے کے حوالے سے راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب، معاون خصوصی سیاسی ابلاغ شہباز گل، مختلف کھیلوں کے نامور کھلاڑیوں اور سپورٹس جرنلسٹ کی کثیر تعداد تقریب میں شریک تھی۔ راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عباسی اور سیکرٹری شاہ خالد نے سپورٹس جرنلسٹس کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ ورلڈ اسپورٹس جرنلسٹ ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا کہ سیاست بھی ہماری ایک سپورٹس ہے، سیاست میں کبھی باکسنگ ہو رہی ہوتی ہے تو کھبی کیا ہوتا ہے، 1992 کے کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد پاکستان نے بہت سی سپورٹس میں کامیابیاں حاصل کیں، سپورٹس پروموٹ ہوگی تو سپورٹس جرنلسٹ بھی پروموٹ ہوگا، پاکستان کے اندر سپورٹس جرنلزم بہت اہم ہے، نوجوانوں میں سپورٹس ایکٹیویٹی کو پروموٹ کرنا ہوگا، کھیلوں کو پروموٹ کریں گے تاکہ نوجوان صحت مند رہیں، گزشتہ ادوار میں پاکستان میں سپورٹس کلچر کو پروموٹ نہیں کیا گیا، پاکستان میں سپورٹس لورز اپنے کمروں میں من پسند کھلاڑیوں کی تصویریں لگاتے ہیں، سپورٹس کو پروموٹ کرنے میں سپورٹس جرنلسٹ کا بہت بڑا کردار رہا ہے، ٹالک شوز میں ڈاکٹرز، کسان یا اس طرح کہ ایشوز نہیں اٹھائے جاتے، عوام کو نہیں معلوم کہ ڈاکیا بھی ایک شعبہ ہے اور ان کے کیا مسائل ہیں، جرنلسٹ کا کام ہی فیلڈ ہے، گاؤں کے مسائل کو چھوٹا سمجھا جاتا رہا ہے، امریکہ میں یونیورسٹیز کے درمیان بگ 10 لیگ کھیلی جاتی ہے، سپورٹس ایک ایسی گیم ہے جس سے آپ کو ہار جیت کا معلوم ہوتا ہے، گاؤں میں تاش کھیلنا اور چس کھیلنا اچھا نہیں سمجھا جاتا، امریکہ میں یہ کھیل بچوں کو لازمی کھلائے جاتے ہیں، تعلیم زندگی کیلئے بہت ضروری چیز ہے، چھوٹے جرنلسٹ کو ہمیں پروموٹ کرنا ہوگا، ہماری کوشش ہے کہ کم تنخواہوں والے جرنلسٹ کو گھر دئیے جائیں، وزیر اعظم کی کوشش ہے کہ وہ ہر طبقے کو آگے لے کر جائیں، سپورٹس جرنلسٹ کو باقاعدہ سپورٹس کے حوالے سے پڑھایا بھی جانا چاہیے، سپورٹس جرنلسٹ کیلئےکورسز کو لانا ہوگا، دہشتگردی کی وجہ سے پاکستان میں سپورٹس بند ہوگئی تھی، دہشتگری ختم ہونے کے بعد سپورٹس واپس شروع ہوئی ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ ٹی وی چینلز کی نشریات اور اخبارات میں مخصوص جگہ کا حصول یقینی بنایا جائے گا، صحافی چاہے کھیلوں کی سرگرمیاں کور کرنے والے ہوں یا کسی اور شعبے کے بیٹ رپورٹر ہوں ان کے مسائل ایک جیسے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور انکی ٹیم صحافیوں کے مسائل سے آگاہ ہے، ان کا حل ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں معمولات ایسی بن جاتیں ہیں جو انٹرٹینمنٹ کی بجائے ٹینشن بن جاتی ہیں، کھیلوں اور معیاری سرگرمیوں کے ذریعے ہم اپنی فٹنس برقرار رکھ سکتے ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سپورٹس مین کے طور پر اپنے کیرئیر کا آغاز کیا، کرکٹ کی دنیا میں عمران خان "ٹاپ لیجنڈ "کے طور پر جانے جاتے ہیں اور یوتھ کے آئیڈیل ہیں، صوبوں کے ساتھ ملکر ملک گیر سطح کی کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا، اس ضمن میں مشاورت کا عمل جاری ہے۔ تقریب کے اختتام پر ورلڈ سپورٹس ڈے کی مناسبت سے وزیر مملکت فرخ حبیب کے ہمراہ سپورٹس جرنلسٹس نے کیک بھی کاٹا۔