ہزارہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) عوامی نیشنل پارٹی تورغر کے ہر ویلج کونسل سے اپنا مظبوط امیدوار سامنے لائیں گے، ضلعی صدر ذاہد خان کارکنان آج سے بلدایات کی تیاریاں شروع کرکے عوام کو باچاخان کا پیغام پہنچائے تحصیل صدر سخی محمد عزیز الرحمان کی عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت سے تحصیل کنڈر میں پارٹی مزید مظبوط ہوگی سابق تحصیل ناظم سید شہزاد شاہ ضلعی صدر ذاہد خان کی ہدایت پر تحصیل کنڈر میں عوامی نیشنل پارٹی کا اجلاس زیر صدارت تحصیل صدر سخی محمد منعقد ہوا جس میں ضلعی صدر ذاہد ، جنرل سکیرٹری اصغر خان، انفارمیشن سکیرٹری سلیم اللہ کے علاوہ تحصیل کنڈر کے تمام یونین کونسل کے صدران اور جنرل سکیرٹریز اور سابق ضلعی نائب ناظم سید نواب گل اور سابق تحصیل ناظم سید شہزاد شاہ نے شرکت کی اجلاس میں عزیز الرحمان نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر ذاہد خان نے کہا کہ تورغر میں عوامی نیشنل پارٹی ایک مظبوط پارٹی ہے انشاء اللہ ہم تمام ویلج کونسلز سے اپنے مظبوط امیدوار سامنے لائیں گے تحصیل صدر سخی محمد نے اپنے حطاب میں کہا کہ کارکنان آج سے بلدیات کی تیاریاں شرور کرے تاکہ باچاخان کا پیغام گھر گھر پہنچ جائے اور ہمیں تما ویلج کونسل پر کامیاب حاصل ہوسکیں اجلاس سے سابق تحصیل ناظم نے کہا کہ ہمارے پارٹی میں جتنے بھی لوگ شمولیت کررہے ہیں ہم تمام آنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور عزیز الرحمان کے کے آنے سے عوامی نیشنل پارٹی مزید مظبوط ہوگی۔