Home/اہم خبریں/تیرہ سالہ بچی رخسانہ کے اغواء کاروں کیخلاف سخت کاروائی کی جائے، لاقانونیت نے سندھ میں وڈیروں کے حوصلے بڑھائے ہیں۔ رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر
تیرہ سالہ بچی رخسانہ کے اغواء کاروں کیخلاف سخت کاروائی کی جائے، لاقانونیت نے سندھ میں وڈیروں کے حوصلے بڑھائے ہیں۔ رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر
کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے گزشتہ روز کورنگی شریف آباد سے تیرہ سالہ بچی رخسانہ کے اغوا کا معاملے پر چیف جسٹس سپریم کورٹ سے بچی کی بازیابی سے متعلق نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے ایس ایس پی شاہجہان، ڈی آئی جی (سی آئی اے) نعمان صدیقی سے رابطہ کیا اور واقعے کی تفصیلات طلب کیں میڈیا ڈپارٹمنٹ سے جاری کردہ بیان میں رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کہا کہ سندھ کی ایک اور کلی سندھ کے وڈیرے غلام مرتضی کے ہتھے لگ گئی ہے، سندھ کے وڈیرے سیاسی پشت پناہی پر کھلی بدمعاشی کر رہے ہیں، غلام مرتضی بچی کے والدین کو کھلی دھمکیاں دے رہا ہے، لاقانونیت نے سندھ کے وڈیروں کے حوصلے بڑھائے ہیں، یہ وڈیرے نہ پولیس کے بس میں ہیں نہ سندھ حکومت کے، بچی کی بازیابی کیلئے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی درخواست کرتے ہیں، سندھ کے باسی اپنی حفاظت اور انصاف کیلئے عدالتوں کی طرف دیکھ رہے ہیں، پولیس کے ہمراہ بچی کی بازیابی کیلئے حساس اداروں کی معاونت یقینی بنائی جائے سندھ چائلڈ پروٹیکشن کے قوانین صرف کتابوں کی حد تک محدود ہیں، بچی کو فوری وڈیرے کے چنگل سے نکالا جائے، ملزم غلام مرتضی کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔