میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چودھری کی میرپورخاص آمد، اس موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چودھری کو پولیس کمپلیکس میرپورخاص میں ضلع پولیس میرپورخاص کی جانب سے سلامی پیش کی گئی، سلامی کے بعد ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چودھری واک کر کے شہداء چوک پہنچے جہاں ڈسٹرکٹ پولیس میرپورخاص کی جانب سے شہداء کو گارڈ آف آنز پیش کیا گیا، جس کے بعد ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چودھری کی جانب سے یادگار پر پھول چڑھائے گئے۔