Home / اہم خبریں / کراچی مہران ٹاؤن کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی، ہلاکتوں سے متعلق رپورٹ کمشنر کراچی کو پیش کردی گئی

کراچی مہران ٹاؤن کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی، ہلاکتوں سے متعلق رپورٹ کمشنر کراچی کو پیش کردی گئی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی کے علاقے مہران ٹاؤ میں کیمیکل فیکٹری میں خطرناک آگ اور ہلاکتوں سے متعلق رپورٹ ڈپٹی کمشنر نے کمشنر کراچی کو رپورٹ پیش کردی۔

رپورٹ کے مطابق، فیکٹری میں کیمیکل کی موجودگی کے باعث آگ تیزی سے پھیلی، ایمرجنسی ایگزٹ نہ ہونے سے ہلاکتیں بڑھیں۔ انتظامات نہ ہونے کے سبب مزدوروں کی دم گھٹنے سے موت واقع ہوئی، رپورٹ میں کہا گیا کہ چھت پر موجود دروازے پر تالہ لگا ہوا تھا۔

 تالہ توڑنے کی کوشش بھی کامیاب نہ ہوئی۔ کھڑکیوں پر لگی گرل کو توڑنے کی کوشش بھی ناکام رہی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صبح دس بجکر آٹھ منٹ پر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ آگ بجھانے میں نو گھنٹے کا وقت لگا۔ ریسکیو کارروائیوں میں شریک دو اہلکار بھی زخمی ہوئے، رپورٹ کے مطابق، افسوسناک واقعہ میں سولہ افراد جھلس کر جاں بحق ہوئے جبکہ ایک شخص فیکڑی کے باہر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔

آتشزدگی کے واقعہ میں جاں بحق تین سگے بھائیوں سمیت 8 افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ کے ڈی اے کا کہنا ہے کہ متاثرہ کیمکل فیکٹری، پلاٹ نمبر سی فور پی رہائشی پلاٹ ہے، رہائشی پلاٹ پر کمرشل تعمیرات نہیں کی جا سکتیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس پاکستان مقرر عہدے کا حلف اٹھا لیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے قائم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے