Home / اہم خبریں / ویسپا ورلڈ یوتھ اسکریبل کپ کیلئے پاکستان کی چھ رکنی ٹیم منتخب، آن لائن ٹورنامنٹ 7 سے 22 اگست تک پاکستان کی میزبانی میں کھیلا جائے گا

ویسپا ورلڈ یوتھ اسکریبل کپ کیلئے پاکستان کی چھ رکنی ٹیم منتخب، آن لائن ٹورنامنٹ 7 سے 22 اگست تک پاکستان کی میزبانی میں کھیلا جائے گا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ویسپا ورلڈ یوتھ اسکریبل کپ کیلئے پاکستان کی چھ رکنی ٹیم منتخب کرلی گئی۔ ٹیم کا انتخاب کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے ذریعے کیا گیا جس میں ملک کے ساٹھ سے زائد پلیئرز نے حصہ لیا۔ پہلے مرحلے میں پچاس پلیئرز کے درمیان دلچسپ مقابلے ہوئے، جس کے اختتام پر ٹاپ ٹین کھلاڑیوں نے فائنل مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا۔ انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں شرکت کرنے والے دس کھلاڑیوں کو بھی فائنل راؤنڈ میں انٹری دی گئی۔ راؤنڈ رابن کی بنیاد پر ہر کھلاڑی نے انیس گیمز کھیلے۔ حشام ہادی خان نے تمام گیمز جیت کر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔ علی سلمان نے سترہ گیمز میں فتح کے ساتھ دوسری اور عثمان شوکت نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان کے نمبر ون یوتھ پلیئر اور سابق ورلڈ یوتھ چیمپیئن سید عماد علی تیرہ فتوحات کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔ عفان سلمان اور 9 سالہ احمد سلمان نے پانچویں اور چھٹی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے پاکستان ٹیم میں جگہ پکی کرلی۔ یہ دوسرا موقع ہے کہ پاکستان ٹیم میں ایک ساتھ تین بھائی شامل ہیں۔ اس سے قبل ہادی برادران نے ایک ساتھ پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ پاکستان مسلسل دوسری بار ویسپا ورلڈ یوتھ اسکریبل کپ کی آن لائن میزبانی کر رہا ہے۔ ورچوئل ٹورنامنٹ 7 سے 22 اگست تک دو مرحلوں میں کھیلا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے