Home / اہم خبریں / دہشتگردی کے جعلی مقدمات بنا کر سندھ حکومت نے ذہنی ہراساں کیا ہے۔ رہنماء تحریک انصاف سمیر میر شیخ

دہشتگردی کے جعلی مقدمات بنا کر سندھ حکومت نے ذہنی ہراساں کیا ہے۔ رہنماء تحریک انصاف سمیر میر شیخ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سمیر میر شیخ گزشتہ روز دہشتگردی کے مقدمے میں انسداد دہشتگری کی عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماء سمیر میر شیخ نے کہا کہ گزشتہ 4 ماہ سے پی پی کے بنائے جعلی مقدمات کا عدالتوں میں سامنا کر رہے ہیں سندھ میں قانون نام کوئی چیز نہیں ہے سندھ حکومت کیخلاف جو آواز اٹھائے اسے سیاسی دہشت گرد بنا دیا جاتا ہے سندھ میں صحافی ہو یا عام انسان کوئی بھی اب محفوظ نہیں ہے سندھ میں حکمران کی شکل میں ڈاکو مسلط ہیں اپنے مقدمے سے متعلق پی ٹی آئی رہنماء سمیر میر شیخ نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے ذہنی طور پر ہراساں کیا ہے پہلے دہشت گردی کا ایک مقدمہ بنایا اور وقفے وقفے سے 3 مقدمات بنائے پی پی ہم پر ذہنی دباؤ ڈال کر اپنی کرپشن کو چھپانے کیلئے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے سندھ میں ڈاکو پولیس موبائل پر ناچتے ہیں پولیس اس وقت تماشائی بنی ہوتی ہے انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ چیف جسٹس ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمیں انصاف دلایا جائے ہمیں اعلی عدلیہ سے انصاف کی پوری امید ہے اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما کے کیس میں ڈپٹی اٹارنی جنرل ممتاز گوپانگ نے کہا کہ اے ٹی سی میں لگے مقدمات درحقیقت بوگس اور جھوٹے مقدمات ہیں عدالتی ٹرائل میں پراسکیوشن اپنا کوئی کردار ادا نہیں کر رہی پراسکیوشن خود کیونکہ سندھ حکومت ہے اس لیے ہر پیشی پر کوئی نئی بات کی جاتی ہے تاکہ عدالتی سماعت و کاروائی میں تاخیر پیدا ہو جس سے تحریک انصاف کے رہنماء و کارکنان جعلی مقدمات میں عدالتوں کے چکر لگاتے رہیں اسی گفتگو میں پی ٹی آئی رہنماء سمیر میر شیخ نے مزید کہا کہ ہم عمران خان کے ٹائگر ہیں جھوٹے مقدمات ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتے سیاسی انتقامی کارروائیوں سے گھبرانے والے یا بھاگنے والے نہیں ہیں 14 سال سے قابض پی پی نے صوبے کو نہ پانی دیا نہ ہی کوئی بس موجود ہے صوبے میں ایڈز پھیل گیا اور ہسپتالوں میں ایمبولینسز نہیں ہیں سندھ کے ہر کونے میں سندھ حکومت کے کتے نظر آرہے ہیں بحیثیت نمائندہ تحریک انصاف ہم حق اور سچ کی بات کرتے رہیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے