تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ کلچر ڈے ملاکھڑا چیمپیئن شپ، خان محمد شورو نے میدان مار لیا، امیر شیدی کی دوسری پوزیشن، عبدالجبار گلدستہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے

سندھ کلچر ڈے ملاکھڑا چیمپیئن شپ، خان محمد شورو نے میدان مار لیا، امیر شیدی کی دوسری پوزیشن، عبدالجبار گلدستہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ اسپورٹس بورڈ اور ملھ ایسو سی ایشن کے اشتراک سے سندھی اجرک ٹوپی کلچرل ڈے کے موقع پر ملاکھڑا چیمپیئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی کے تمام اضلاع سے 30 سے زائد پہلوانوں نے شرکت کی۔ انور خان گوٹھ ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ہونے والے اس عظیم الشان ایونٹ میں ہزاروں کی تعداد میں شائقین موجود تھے۔ چیمپیئن شپ کے آخری روز پہلی تین پوزیشن کے مقابلے ہوئے جس میں پہلوان خان محمد شورو نے اپنے مد مقابل رجب باریجو کو شکست دے کر پہلی پوزیشن ہاصل کی پہلوان امیر شیدی نے گلاب بلوچ جبکہ نثار خاصخیلی نے شیر بلوچ کو زیر کرکے بالتریب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی پر عبدالجبار گلدستہ کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ مہمان خصوصی سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز اختر عنایت بھرگڑی آفس کی مصروفیات کے سبب نہ آسکے لیکن انہوں نے اپنے پیغام میں آرگنائزر بہرام خاصخیلی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سندھ بھر میں ملاکھڑا کے فروغ کے لئے آپ کی کوششیں قابل قدر ہیں محکمہ کھیل اس روائتی کھیل کے فروغ کے لئے ہر سطح پر اپنا تعاون جاری رکھے گا بعد ازاں ملک امام بخش نے صدر نور خان گوٹھ علی گل رند‘ نور اللہ مگسی‘ ممتاز جاکرانی‘ نور بروہی اور عزیز مری کے ہمراہ فاتح کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے