Home / اہم خبریں / سندھ کابینہ میں رد و بدل، سعید غنی کو محکمہ اطلاعات، سردار شاہ کو محکمہ تعلیم، سید ناصر علی شاہ کو صوبائی وزیر بلدیات کے قلمدان سونپ دیے گئے

سندھ کابینہ میں رد و بدل، سعید غنی کو محکمہ اطلاعات، سردار شاہ کو محکمہ تعلیم، سید ناصر علی شاہ کو صوبائی وزیر بلدیات کے قلمدان سونپ دیے گئے

کراچی (رپورٹ: عقیل احمد راجپوت) سندھ کابینہ میں رد و بدل۔ سعید غنی کو صوبائی وزیر برائے محکمہ لیبر، ریسورسز، اطلاعات تعینات کر دیا گیا۔ سردار شاہ کو صوبائی وزیر برائے محکمہ تعلیم، ٹورازم، کلچر، آثار قدیمہ، آرچیوز تعینات کر دیا گیا۔ ضیاء عباس شاہ کو صوبائی وزیر برائے محکمہ سروسز اینڈ ورکس تعینات کر دیا گیا۔ جام خان شورو کو صوبائی وزیر برائے محکمہ آبپاشی تعینات کر دیا گیا۔ ساجد جوکھیو کو صوبائی وزیر برائے محکمہ سوشل ویلفیئر تعینات کر دیا گیا۔ گیان چند ایسرانی کو صوبائی وزیر برائے محکمہ اقلیتی امور تعینات کر دیا گیا۔ محمد اسماعیل راہو کو صوبائی وزیر برائے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈ، ماحولیات، محکمہ موسمیات، کوسٹل ڈویلپمنٹ تعینات کر دیا گیا۔ شبیر علی بجرانی کو صوبائی وزیر برائے محکمہ مائنر اینڈ منرلز تعینات کر دیا گیا۔ مکیش کمار چاؤلہ کو صوبائی وزیر برائے محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس، فوڈ تعینات کر دیا گیا۔ محمد تیمور کو صوبائی وزیر برائے محکمہ جنگلات تعینات کر دیا گیا۔ سید ناصر علی شاہ کو صوبائی وزیر برائے محکمہ لوکل گورنمنٹ، ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ تعینات کر دیا گیا۔ جام اکرام اللہ دریجو کو صوبائی وزیر برائے محکمہ انڈسٹریز اینڈ کامرس اینڈ کارپوریشن تعینات کر دیا گیا۔ مخدوم محبوب زمان کو صوبائی وزیر برائے محکمہ ریونیو تعینات کر دیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے