تازہ ترین
Home / Home / میو ہسپتال لاہور میں سیکیورٹی گارڈز کئی ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر سراپا احتجاج، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نوٹس لینے کی اپیل

میو ہسپتال لاہور میں سیکیورٹی گارڈز کئی ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر سراپا احتجاج، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نوٹس لینے کی اپیل

 

لاہور (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تفصیلات کے مطابق میو ہسپتال لاہور میں تعینات ایم پی ایس سیکیورٹی کمپنی کے ملازمین تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر سراپا احتجاج، لاہور میو ہسپتال میں تقریباً 220 کے قریب سیکیورٹی گارڈز ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔ سیکیورٹی گارڈز کو نجی سیکیورٹی کمپنی کی جانب سے تنخواہیں نہ ملنے پر سیکیورٹی گارڈز نے آج میڈیکل سپرنٹینڈنٹ میو ہسپتال کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔ ڈی ایم ایس میو ہسپتال مظاہرین سے مزاکرات کے لیے موقع پر پہنچے، ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ابھی تک چیک موصول نہیں ہوئے جس وجہ سے ملازمین کو تنخواہیں نہ مل سکی۔ لیکن کوشش کر رہے ہیں کہ جلد از جلد چیک پاس کروا کر تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائیں۔ سیکیورٹی گارڈز نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری ہیلتھ سے نوٹس لینے اور تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کی اپیل کی، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں۔ حکومت پنجاب ہمارے بچوں پر ترس کھائے اور تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سینئر صحافی محمد ندیم خان کی شادی کی سالگرہ پر پریس کلب لاری اڈا کمالیہ کے عہدیداران و اراکین کی جانب سے مبارکباد

  کمالیہ(ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) سینئر صحافی محمد ندیم خان کی شادی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے