تازہ ترین
Home / Home / چک 268 گ ب مہوٹیانوالا میں بنیادی سہولیات کا فقدان، صاف ستھرا پنجاب پروگرام ناکام

چک 268 گ ب مہوٹیانوالا میں بنیادی سہولیات کا فقدان، صاف ستھرا پنجاب پروگرام ناکام

کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے) کمالیہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 268 گ ب مہوٹیاں والا میں بنیادی سہولیات کا فقدان، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پروگرام صاف ستھرا پنجاب بری طرح ناکام، گاؤں کے داخلی راستے پر کئی فٹ گندہ پانی جمع، گاؤں میں نکاسی آب کا نظام تباہ، گاؤں کے لیے صاف پانی کا کوئی پلانٹ بھی موجود نہیں۔ بچیوں کے سکول جنازہ گاہ اور دینی مدارس کے سامنے گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر موجود، ہر طرف بدبو مکھیوں اور مچھروں کے ڈیرے، جس کی وجہ سے امراض پھیلنے کا شدید خطرہ ہے۔ اہل علاقہ کا ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ جناب محمد نعیم سندھو سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

عائشہ باوانی کالج کا نام تبدیل کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، عمارت 2017 میں عدالتی فیصلے کے بعد متعلقہ ٹرسٹ کے حوالے کردی گئی تھی، سیکریٹری کالجز سندھ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز سندھ ندیم الرحمٰن میمن نے شاہراہِ فیصل پر واقع …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے