تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سکیورٹی فورسز بلوچستان اور پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کے دشمنوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

سکیورٹی فورسز بلوچستان اور پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کے دشمنوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان اور پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کے دشمنوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اپنے خطاب میں ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز پر بھی بات کی، بلوچستان کا امن پاکستان میں ترقی کی ٹھوس بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطرات کا قومی سطح پر جواب دینا وقت کی ضرورت ہے، قومی قیادت بلوچستان کو اہمیت دے رہی ہے جبکہ فوج ملک کے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے، ہم ایک پرعزم قوم ہیں جو ہر مشکل گھڑی میں ترقی اور استحکام کے لیے ثابت قدم رہی، پائیدار استحکام کے لئے سماجی و معاشی ترقی کی رفتار تیز کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ قربانیوں اور مشکلات سے حاصل امن کے ثمرات سمیٹے جائیں۔ ورکشاپ میں ارکان پارلیمنٹ، بیورو کریٹس، سول سوسائٹی، شعبہ تعلیم اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد بلوچستان کی مستقبل کی قیادت کو اہم قومی اور صوبائی امور پر آگاہی دینا تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے