Home / اہم خبریں / امریکا میں کھیلی گئی اسکریبل پلیئرز چیمپیئن شپ میں پاکستان کے وسیم کھتری دوسری پوزیشن حاصل کی

امریکا میں کھیلی گئی اسکریبل پلیئرز چیمپیئن شپ میں پاکستان کے وسیم کھتری دوسری پوزیشن حاصل کی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان کے وسیم کھتری امریکا میں کھیلی گئی اسکریبل پلیئرز چیمپیئن شپ میں دوسرے نمبر پر رہے۔ انگلینڈ کے آسٹن شِن نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کے شہر بالٹی مور میں کھیلی گئی چیمپیئن شپ میں دنیا بھر سے 400 اسکریبل پلیئرز نے حصہ لیا۔ قومی چیمپیئن وسیم کھتری کا فائنل میں انگلینڈ کے آسٹن شِن سے جوڑ پڑا۔ بیسٹ آف فائیو فائنل میں آسٹن نے 3-1 سے فتح سمیٹ کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔

مزید پڑھیں: کے پی ایل، میرپور رائلز کی ہوم گراؤنڈ پرشاندارلاچنگ، لیگ کشمیریوں کیلیے بہت بڑا پلیٹ فارم ہے۔ ہیڈ کوچ عبدالرزاق
https://www.nopnewstv.com/kashmir-premier-league-2 ‎

وسیم کھتری کی یہ کسی بھی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی ہے۔ انہوں نے

پہلے مرحلے میں کئی ٹاپ رینک کھلاڑیوں کو شکست دی اور دو روز تک پہلی پوزیشن پر براجمان رہے۔ وسیم نے پہلے مرحلے میں 28 میں سے 19 گیمز جیت کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے