تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ریجنل الیکشن کمشنر شہید بینظیر آباد پرویز احمد کلوڑ کا ضلع سانگھڑ کا دورہ، ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں ووٹرز کی رجسٹریشن کی تصدیق کے عمل کا جائزہ لیا

ریجنل الیکشن کمشنر شہید بینظیر آباد پرویز احمد کلوڑ کا ضلع سانگھڑ کا دورہ، ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں ووٹرز کی رجسٹریشن کی تصدیق کے عمل کا جائزہ لیا

سانگھڑ (رپورٹ: رضوان احمد غوری) ریجنل الیکشن کمشنر شہید بینظیر آباد پرویز احمد کلوڑ نے آج ضلع سانگھڑ کا دورہ کیا اور ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں ووٹرز کی رجسٹریشن کی تصدیق کے عمل کا جائزہ لیا، اس موقع پر گورنمنٹ ڈگری کالج سانگھڑ میں ووٹرز ایجوکیشن کے متعلق طلباء کو ووٹ اور قومی شناختی کارڈ کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی فراہم کی، انہوں نے کہا کہ طلباء میں ووٹ کی اہمیت کا شعور بیدار کرنے کے لئے اس طرح کے سیمینار منعقد کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ووٹ اور قومی شناختی کارڈ کے متعلق آگاہی دینے کے لئے ڈویزنل سطح پر آگاہی دی جا رہی ہے تاکہ ووٹ کے اندراج کے بارے میں شعور بیدار کیا جائے گا اور لوگ زیادہ سے زیادہ شناختی کارڈ بنوائیں اور ووٹر لسٹوں میں اپنا ووٹ داخل کروائیں جس سے معاشرے کے ہر فرد جمہوری عمل میں شامل ہوسکے گا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نعیم الرحمن جلبانی اور پرنسپل ڈگری کالج سانگھڑ نواز کنبہر بھی موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے