Home/اہم خبریں/حالیہ بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کر کے زبردستی قبضہ کیا جا رہا ہے، جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔ سلیمان سندھی سابق ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پی پی پی کراچی ڈویژن
حالیہ بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کر کے زبردستی قبضہ کیا جا رہا ہے، جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔ سلیمان سندھی سابق ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پی پی پی کراچی ڈویژن
کراچی (نوپ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے سابق ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات و سابق ایف سی ایس ڈائریکٹر سلیمان سندھی، پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کیماڑی کے سینئر رہنماؤں انجینئر ابراہیم بلوچ آسکانی، حاجی عبد الغفار پٹنی، سر شریف میمن، ریاست علی ایڈوکیٹ، ملک غلام عباس، شفیق خٹک، کیپٹن رؤف بلوچ، سلیم اصغر مغل، فیضان بلوچ، سید ہاشم اور محمد عارف نے اپنے مشترکہ بیان کے ذریعے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم عمران سرکار مکمل طور پر ناکام و فلاپ ہو چکی ہے، آج تک عوام سے کئے گئے کوئی بھی وعدے پر عمل در آمد نہ ہو سکا، بلکہ عوام کو مسلسل مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانونیت جیسے عوامل پر چھوڑ دیا ہے، عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں، ملک میں کوئی سرمایا کاری نہیں ہو رہی، ڈالر 180 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
عمران سرکار کے وزیروں کی طویل فوج بڑی بڑی باتوں میں مصروف ِ عمل ہے کوئی عملی کام نہیں ہو رہا، حالیہ بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کر کے زبردستی قبضہ کیا جا رہا ہے، جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اگر سلیکٹڈ وزیر اعظم میں ذرا بھر بھی شرم و حیاء ہے تو اپنا استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں، کیونکہ عمران سرکار نے پاکستان کی تاریخ میں ان تین سالوں میں آئی ایم ایف سے ان کی شرائط پر قرض لے کر ملک کو دیوالیہ کی طرف دھکیل دیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بھرپور عوامی نمائندگی جس میں انہوں نے ملک بھر کی عوام کو عمران سرکار کے خلاف مہنگائی، بے روزگاری، لاقانونیت، بجلی اور گیس کی بندش کی وجہ سے احتجاج کرنے کی جو کال دی ہے، اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے ان رہنماؤں نے کہا کہ ملک کی اعلیٰ عدلیہ سے اپیل کی ہے کہ عمران سرکار / خاندان اور اس کے وزیروں کی کرپشن، نااہلی پر فوری طور پر سوموٹو ایکشن لیا جائے۔ مزید پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد جنرل الیکشن ہوں گے اور بلاول بھٹو زرداری عوام کے بھرپور تعاون و ووٹوں سے وزیر اعظم پاکستان ہوں گے۔