Home / اہم خبریں / کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے قریب رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 16 دہشت گرد گرفتار

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے قریب رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 16 دہشت گرد گرفتار

کراچی (نوپ نیوز) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ گنا منڈی کے قریب رینجرز اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 16 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں: سانحہ نشتر پارک کے ملزمان کا تعین کرنے کیلئے مقدمے کو فوجی عدالت میں منتقل کیا جائے۔ رہمنا سنی تحریک محمد شاہد غوری
https://www.nopnewstv.com/the-case-should-be

ترجمان رینجرز کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور رینجرز نے 2 روز قبل بلدیہ قائم خانی کالونی میں مقابلے کے دوران فرار ہونے والے ملزمان کی سپر ہائی وے گنا منڈی کے قریب موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔ ارد گرد گھیرا تنگ ہوتا دیکھ کر ملزمان نے چھاپہ مار ٹیم پر فائرنگ شرع کر دی تا ہم فائرنگ کے تبادلے کے بعد رینجرز اور سی ٹی ڈی نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے 16 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان استاد اسلم گروہ سے ہے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے