Home / Home / نیشنل یونین آف جرنلسٹس کے یومِ تاسیس کے پُرمسرت موقع پر صحافی برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں: بانی NUJ محمد احسان مغل

نیشنل یونین آف جرنلسٹس کے یومِ تاسیس کے پُرمسرت موقع پر صحافی برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں: بانی NUJ محمد احسان مغل

لاہور (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تفصیلات کے مطابق نیشنل یونین آف جرنلسٹس کے بانی و مرکزی چیئرمین محمد احسان مغل کا نیشنل یونین آف جرنلسٹس کے یومِ تاسیس کے موقع پر اپنے بیان میں کہنا تھا کہ میں تمام اہلِ صحافت کو صمیمِ قلب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ دن اس عہد کی تجدید کا متقاضی ہے کہ ہم آزادیِ صحافت، آزادیِ اظہار اور اطلاعات تک رسائی جیسے بنیادی آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد کو مزید مؤثر، مستحکم اور جری انداز میں آگے بڑھائیں گے۔ نیشنل یونین آف جرنلسٹس فقط ایک تنظیم نہیں بلکہ ایک نظریاتی و عملی تحریک ہے، جو حق گوئی، اصول پسندی، اور باوقار صحافت کے علمبرداروں کو ایک پلیٹ فارم پر مجتمع کرتی ہے۔ ہماری یونین نے ہمیشہ صداقت پر مبنی صحافت، محروم طبقات کی ترجمانی، اور اہلِ قلم کے تحفظ و حقوق کے دفاع میں صفِ اول کا کردار ادا کیا ہے۔ میں اللہ رب العالمین کا شکر ادا کرنے کے بعد اپنے جملہ رفقا، کارکنان اور وابستگان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، جنہوں نے اس کارواں کو قوت بخشی اور اس جدوجہد کو منزل آشنا بنانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔ آئیے، آج کے دن یہ عہد کریں کہ ہم اتحاد، تحرک اور تدبر کے ساتھ صحافت کے وقار و اعتبار کو برقرار رکھتے ہوئے سچائی پر مبنی اطلاعات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ ربّ کریم ہمیں اخلاص، دیانت، شجاعت اور استقامت کے ساتھ اپنے فرائض کی ادائیگی کی توفیق عطاء فرمائے۔ آمین

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے