Home/اہم خبریں/پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما طاہر ملک کی سینٹرل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں پارٹی کے چیف آف اسٹاف ایڈمنسٹریٹر و مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سے ملاقات
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما طاہر ملک کی سینٹرل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں پارٹی کے چیف آف اسٹاف ایڈمنسٹریٹر و مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سے ملاقات
کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما طاہر ملک کی سینٹرل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں پارٹی کے چیف آف اسٹاف ایڈمنسٹریٹر کرنل (ر) امان اللہ خان اور مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل اعجاز رفیع بٹ سے ملاقات کی، ملاقات میں پی ٹی آئی رہنما شاہینہ شیخ، فرحانہ شہزاد، عبدالرحمان بلوچ، حارث، محمود عالم اور دیگر موجود تھے، ملاقات میں مخلتف تنظیمی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ طاہر ملک نے رہنماؤں کو سندھ کی تنظیمی اور سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا۔ رہنماؤں نے آئندہ سینیٹ اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت کی۔