Home / اسلام آباد / پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان۔ ذرائع پیٹرولیم ڈویژن

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان۔ ذرائع پیٹرولیم ڈویژن

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے سفارشات وزارت توانائی کو موصول۔ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز پیش کردی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت 2 روپے فی لیٹر کم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کی تجاویز موجودہ سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئیں۔ ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی کی شرح میں ردو بدل سے قیمتیں میں مزید تبدیلی ہو سکتی ہے۔ نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم ستمبر سے ہوگا، وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان ہو گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے