تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میہڑ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ملک میں مہنگائی، بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

میہڑ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ملک میں مہنگائی، بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ میں پاکستان پیپلز پارٹی اور ذیلی تنظیمیں پی پی یوتھ، کسان کمیٹی اور سپاف کی جانب سے ملک میں مہنگائی، بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے تحصیل صدر محمود خان مہیسر، جنرل سیکریٹری محراب لاکہیر، سینئر نائب صدر بابر سہول، جمیل مہیسر، سٹی صدر عبدالغفار ایری، ریاض ڈیرو، ساجد جانوری، مظفر جتوئی، پی پی یوتھ تعلقہ صدر نظر پنہور، مجاہد گورڑ، شمس مہیسر، بدر سہول، محسن کھوکھر، نوید مہیسر، وسیم چانڈیو، عاشق عباسی و دیگر کی قیادت میں دعا سینیٹر سے ریلی نکالی گئی، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور جھنڈے اٹھا کر شدید نعرے بازی کرتے ہوۓ شہر سے ہوتے ہوۓ نیشنل پریس کلب میہڑ کے آگے دھرنا دیا اس موقع پر انہوں نے نیشنل پریس کلب میھڑ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیازی سرکار مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے انہوں نہ ملک میں مہنگائی کر کے عوام کا جینا محال کر دیا ہے نیازی سرکار کی کرپشن اور غلط پالیسیوں کے باعث ملک بحران کا شکار ہے لوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں، نیازی سرکار کو عوام کی قدر ہی نہیں ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ نیازی سرکار کو ہٹا کر ملک میں مہنگائی بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے