Home/اہم خبریں/پاکستان پیپلز پارٹی میرپورخاص ڈویژن منیارٹی ونگ کی جانب سے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کی 68 ویں سالگرہ بھرپور جوش خروش سے منائی گئی
پاکستان پیپلز پارٹی میرپورخاص ڈویژن منیارٹی ونگ کی جانب سے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کی 68 ویں سالگرہ بھرپور جوش خروش سے منائی گئی
میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص کے مالہی ہاؤس میں پاکستان پیپلز پارٹی میرپورخاص ڈویژن منیارٹی ونگ کے صدر رمیش ڈیون کمار مالہی اور دیگر پارٹی ذمہ داران اور کارکنان نے دختر مشرق اور پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن و عالم اسلام کی پہلی خاتون سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی 68 ویں سالگرہ منائی۔ میرپورخاص میں سب سے بڑی سالگرہ کی اقلیتی برادری کی طرف سے تقریب مالہی ہاؤس میں منعقد کی گئی۔ جس میں ضلعی و ڈویژنل پارٹی عہدیداران و کارکنان شریک ہوٸے جہاں پر شہید بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے اقلیتی جیالے بھی کافی تعداد میں موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے ڈویژنل صدر پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ رمیش ڈیون کمار مالہی نے کہا کہ آج جیالوں کے لئے تجدیدِ عہد کا دن ہے۔ یہ دن پاکستانی اقلیتی برادری کے لئے نیک شگون تھا جس دن اُن کی ولادت ہوئی تھی اور محترمہ نے ہی اقلیتوں کو حقوق اور انکی الگ شناخت کی پہچان کراٸی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہادر باپ کی بہادر بیٹی شہید بے نظیر بھٹو نے اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے جمہوریت کے لئے جان قُربان کی لیکن اپنے اصولوں پر کبھی بھی سودے بازی نہیں کی۔ پیپلز پارٹی کا ہر جیالا اور اقلیتی برادری اپنے شہید قائدین کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ بھٹو شہید اور شہید بے نظیر بھٹو نے اپنے خون سے جمہوریت کی آبیاری کی، آج کی اس تقریب سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اقلیتی جیالے پرجوش انداز میں مُنظم ہیں اور یہ ثابت کرینگے کہ آئندہ دورِ حکومت بھی پیپلز پارٹی کا ہی ہوگا۔