نوشہرو فیروز (رپورٹ: محمد علی ملک) ایس ایس پی نوشہرو فیروز عبدالقیوم پتافی کی خصوصی ہدایات پہ ایکٹو کرمنلز، منشیات فروشان اور جرائیم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری۔ مزید 5 ملزمان گرفتار۔ غیرقانونی اسلحہ، ہیروئن اور مضر صحت گٹکہ برآمد۔ بھریا سٹی پولیس نے کاروائی کرکے، ملزم کو بنا لائسنس اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔
مزید پڑھیں: وزیر اعظم مافیاؤں کو تھپکی دے کر مہنگائی کا ریکارڈ بنوا رہے ہیں۔ وائس چیئرمین پی ڈی پی عبدالحاکم قائد
گرفتار ملزم عبدالغفار کلہوڑو کے قبضے سے ایک ڈبل بیریئر گن، 60 راؤنڈز اور بیگ برآمد کرکے، ارادہ قتل اور سندھ آرمز ایکٹ کے تحت دو الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔
نوشہرو فیروز سٹی پولیس نے کاروائی کرکے، ملزم کو غیرقانونی اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم سجاد ڈنگراج کے قبضے سے بنا لائسنس پسٹل اور 3 راؤنڈز برآمد کرکے، سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بھریا روڈ تھانہ کی پولیس نے کاروائی کرکے، منشیات فروش کو ہیروئن سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم علی زماں ملاح کے قبضے سے 50 پڑیاں ہیروئن برآمد کرکے، نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مورو پولیس نے مخفی اطلاع پہ کاروائی کرکے، گٹکہ فروش کو مضر صحت گٹکہ سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم ماجد سیال کے قبضے سے 10 پیکٹ گٹکہ برآمد کرکے، مین پڑی گٹکہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ٹھارو شاہ پولیس نے کاروائی کرکے، گٹکہ فروش کو مضر صحت گٹکہ سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم مہران ببر کے قبضے سے 160 شاسے مضر صحت گٹکہ برآمد کرکے، مین پڑی گٹکہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
![]()