تازہ ترین
Home / Home / راجن پور کے کچے میں پولیس مقابلہ، لنڈ گینگ کا سرغنہ اشتہاری شاہد لنڈ ہلاک

راجن پور کے کچے میں پولیس مقابلہ، لنڈ گینگ کا سرغنہ اشتہاری شاہد لنڈ ہلاک

 

رحیم یار خان اور راجن پور پولیس نے مشترکہ آپریشن میں انتہائی مطلوب ڈاکو اور لنڈ گینگ کے سرغنہ شاہد لُنڈ کو مقابلے میں ہلاک کردیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رحیم یار خان اور راجن پور پولیس نے کچے میں خطرناک جرائم پیشہ افراد کے خلاف اہم ترین کامیابی حاصل کرلی، پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کچہ بنگلا اچھا میں لنڈ گینگ کے سرغنہ شاہد لُنڈ کو ہلاک کردیا۔

حکومت پنجاب نے ڈاکو شاہد لُنڈ کے سر کی قیمت 1 کروڑ روپے مقرر کر رکھی تھی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی کچہ کے ڈاکوؤں کے خلاف اہم ترین کامیابی پر رحیم یار خان اور راجن پور پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ کچے کے علاقے سے دہشت گردوں، ڈاکوؤں، شر پسند عناصر کا خاتمہ ہمارا اولین مشن ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ہلاک ڈاکو پولیس اہلکاروں کی شہادت، دہشت گردی، اغوا برائے تاوان، پولیس پر حملوں، قتل ،ڈکیتی جیسے 28 سے زائد سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب بین الاضلاعی اشتہاری جبکہ اُس کے خلاف رحیم یار خان اور ضلع راجن پور کے مختلف تھانوں میں کئی مقدمات درج تھے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رحیم یار خان اور راجن پور پولیس گزشتہ 2 ماہ سے اس آپریشن کی تکمیل لئے کام کر رہی تھی، پولیس نے باقاعدہ منصوبہ بندی، موثر حکمت عملی کے تحت اپنا ٹارگٹ حاصل کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں داؤدی بوہرہ برادری کے سیفی اسپتال کے 11 منزلہ کارڈیک ونگ کا افتتاح

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) داؤدی بوہرہ جماعت کے سیفی اسپتال میں 11 منزلہ جدید کارڈیک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے