کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی شرافی گوٹھ سے پولیس کو انتہائی مطلوب منشیات فروش ملزمان گرفتار۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر ریلوے لائن کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان میں رضوان اور نعمان شامل ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان منشیات کے عادی افراد کو مختلف اقسام کی منشیات فروخت کرتے تھے، دونوں ملزمان پیشہ ور منشیات فروش ہیں اور متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔