ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما، سابق وفاقی وزیر، چیئرمین پاور لوم ایسوسی ایشن حاجی محمد اکرم انصاری کی غوری ہاؤس آمد اور پسران عبدالعزیزغوری رحمۃاللہ علیہ، طارق عزیز غوری، عمران عزیز غوری، فیصل عزیز غوری ایڈوکیٹ، کامران عزیز غوری ایڈوکیٹ، احمد جبران غوری، احمد بلال غوری اور بھتیجے سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم مسرور احسن غوری سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کی انہوں نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی اور انکی سیاسی، سماجی و مذہبی خدمات کو سراہا، انکا کہنا تھا کہ جب بھی ٹنڈوآدم آنا ہوتا ان سے لازمی طویل نشست ہوتی اور ملکی اور بین الاقوامی معاملات پر سیر حاصل بحث، مباحثہ و گفتگو ہوتی انکا کہنا تھا کہ مرحوم ایک محب وطن، خدا ترس، بہادر انسان اور خداداد صلاحیتوں کے مالک تھے انکی خدمات اہلیانِ ضلع سانگھڑ کے لیے مشعل راہ ہیں، انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ انکے اہل خانہ انکے نقش قدم پر چلتے ہوئے انکے مشن کو جاری رکھیں گےاس موقع پر حاجی شیر خان چیئرمین پاور لوم ایسوسی ایشن ٹنڈو آدم، محمد صابر انصاری، مظفر علی بہلم و دیگر افراد بھی موجود تھے۔