تازہ ترین
Home / اہم خبریں / شاہد آفریدی کی بیٹیوں کے ہمراہ بارش کا لطف لیتے ہوئے تصاویر وائرل

شاہد آفریدی کی بیٹیوں کے ہمراہ بارش کا لطف لیتے ہوئے تصاویر وائرل

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) شاہد آفریدی نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کی تھیں جن میں وہ اپنی بیٹیوں کے ساتھ بارش کا لطف لیتے ہوئے نہایت خوش نظر آرہے ہیں۔ کراچی میں شدید گرمی کے بعد گزشتہ روز مون سون کی پہلی بارش نے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی۔ بارش کی بوندیں برستے ہی جہاں عوام نے ساحل سمندر کا رخ کیا وہیں کھیل اور شوبز کی مشہور شخصیات نے بھی بارش کا لطف لیتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں۔ قومی کرکٹ کے سابق کھلاڑی شاہد آفریدی نے بھی بارش کا لطف لیتے ہوئے تصاویر شیئر کیں جن میں وہ اور ان کی بیٹیاں ابر رحمت کا لطف لے رہے ہیں اور نہایت خوش نظر آرہے ہیں۔ لالہ نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا ’’کراچی کی بارشیں اور ہم‘‘۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے